پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان،26سالہ شاندار کیریئر کا اختتام
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے پیر کی رات اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجر پاکستان کی افتتاحی تقریب کے دوران پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
اس موقع پر 45 سالہ اعصام اپنی جذباتی تقریر میں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ “مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ آنسو میرے کیریئر کے لیے ہیں یا بطور صدر چیلنجر کپ کی میزبانی کے لیے”۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر کی حیثیت سے اعصام نے اس ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ اے ٹی پی چیلنجر کو پاکستان لانا ان کا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہو گیا ہے۔
پی ٹی ایف کے صدر کی جانب سے جاری سوشل میڈیا بیان میں کہا گیا کہ اعصام الحق کی میراث آنے والے ٹینس کھلاڑیوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی اور ملک میں ٹینس کے فروغ میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
اعصام نے 1998 میں پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2010 کے یو ایس اوپن میں مردوں کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے گرینڈ سلیم فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔
اے ٹی پی ٹور کے مطابق اعصام نے دسمبر 2007 میں سنگلز میں عالمی رینکنگ 125 حاصل کی، جبکہ 2011 میں بھارتی ساتھی روہن بوپنا کے ساتھ ڈبلز میں عالمی نمبر 8 تک پہنچے۔
اے ٹی پی نے رواں ماہ ٹورین میں ہونے والے نِٹو اے ٹی پی فائنلز کے دوران اعصام سمیت دنیا کے 8 ریٹائرڈ اسٹارز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے کیریئر پر بات کرتے ہوئے اعصام کا کہنا تھا کہ اس مقام تک پہنچنا ایک ناقابلِ یقین احساس ہے،”بطور پاکستانی میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کیریئر اتنا طویل اور کامیابیوں سے بھرپور ہوگا۔ اے ٹی پی میرے لیے دوسرا گھر تھا۔ اچھے اور برے دونوں وقت آئے، لیکن دوستی اور اعتماد میری سب سے قیمتی کمائی ہے۔”
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے ٹی پی
پڑھیں:
ٹنڈو جام ریلوے کے ہیڈ ٹرالی مین کی ریٹائرمنٹ پر اعزازیے کا اہتمام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ریلوے حیدرآباد کے پرمنٹ وے انسپکٹر سکندر لاشاری کی جانب سے ٹنڈوجام میں ریلوے کے ہیڈ ٹرالی مین عزیز چوہان کے ریٹائر ہونے پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام ریلوئے کے ہیڈ ٹرالی میں عزیز چوہان کے ریٹائرڈ ہونے پر ریلوئے ملازمین اور ریلوئے حیدراآباد کے پرمنٹ انسپکٹر سکند لاشاری کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا ریلوے ملازم عزیز چوہان نے ہمیشہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دی اور ریلوے کے پہیہ کو چلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام ملازمین کو چاہیے کہ وہ عزیز چوہان کی طرح ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دے تاکہ ہماری ریل اور پٹڑی ترقی کی جانب رواں دواں ریے، ریلوے یونین کے رہنما وحید لغاری نے کہا کہ ریلوے کی ترقی میں ملازمین کا اہم کردار ہے ریلوے ملازمین سخت گرمی اور سخت سردی میں پٹڑی پر کام کرتا ہے جس سے ہماری ریل چلتی ہے اور عوام کو سفری سہولت حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عزیز چوہان کا حسن اخلاق بہترین تھا اور وہ ملازمین سے میل جول اچھا رکھتا تھا اپنیڈیو ٹی کا پابند رہے انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو عزیز چوہان سے سبق حاصل کرنا چاہے۔