پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستان ے کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی، اعصام الحق نے اپنے کیریئر کا اختتام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں جاری پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اعصام الحق کا یہ آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیں گے دو دہائیوں تک عالمی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اعصام الحق نے 18 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے اور 2010 میں یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اعصام الحق نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا اور ان کا شمار پاکستان کے ٹینس کے سب سے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔