برطانوی ویز اکے خوہشمند پاکستانی ای ویز اکوپاسپورٹ سے لنک کریں ہائی کمشز
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کردیا۔ ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ برطانیہ پاکستان کارکنوں میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے۔ ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام "سادہ اور محفوظ" ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موجودہ پاسپورٹ سے ای ویزا کو ضرور لنک کریں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سرکاری ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے جہاں لوگ جان سکیں گے کہ وہ سہولت کے اہل ہیں یا نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔