علی ساہی :صوبہ بھر میں حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے.

 رواں ماہ اس مہم کے تحت کارروائیوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ٹریفک پولیس نے لاہور میں تقریباً 50 ہزار، فیصل آباد میں 18 ہزار اور گجرانوالہ میں 13 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا ہے.

ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ اور لا انفورسمنٹ کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ میں حادثات میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ مہم میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور ہر شہری کو قانون کے مطابق احتساب کے دائرے میں لایا جا رہا ہے تاکہ سڑکوں پر حفاظت اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! ٹریفک پولیس نے بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے غیرقانونی یا جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں کے لیے باضابطہ نئی نمبر پلیٹس حاصل کر لیں۔ بصورت دیگر وقت گزرنے کے بعد غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی پولیس جلد ایک جامع کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ جس میں ان تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن پر غیرقانونی یا جعلی نمبر پلیٹس لگی ہوں گی۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

انہوں نے کہا کہ شہری 5 دسمبر تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن تفصیلات اور نمبر پلیٹس درست کروا لیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی گاڑی پر غیرقانونی نمبر پلیٹ موجود ہوئی تو اسے ضبط کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ تاہم مدت ختم ہونے کے بعد اس میں مزید دو ماہ کی توسیع کی گئی جو 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔

کراچی میں نیا نمبر پلیٹ سسٹم اجرک ڈیزائن والی سیکیورٹی پلیٹس پر مشتمل ہے۔ جس میں جدید تکنیکی خصوصیات جیسے آر ایف آئی ڈی چپس، لیزر سیریل اور بارکوڈ شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے ان کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور نئی نمبر پلیٹس کے بغیر کسی بھی گاڑی کو جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

واضح رہے کہ لاہور سیف سٹیز حکام کے مطابق اپنی گاڑی پر کسی دوسری گاڑی کا نمبر لگا کر چلانے والوں کے خلاف مانیٹرنگ شروع کردی گئی، روزانہ شہر میں چلنے والی گاڑیوں کو ایکسائز کے ڈیٹا کے مطابق چیک کیا جارہا ہے، جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال کرکے گاڑیوں کو مختلف کرائمز میں استعمال کیا جاتا ہے، جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
  • کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! ٹریفک پولیس نے بڑا اعلان کردیا
  • کراچی پولیس چیف نے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کو ڈیڈ لائن کے ساتھ وارننگ جاری کردی
  • جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
  • صوبے میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری
  • راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم فعال
  • راولپنڈی میں ای چالان کا آغاز ہو گیا
  • راولپنڈی میں ای چالان کا آغاز ہوگیا