الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

رہورٹ کے مطابق جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں قائم ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے اور حلقے کے 22 متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

اپنی درخواست میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال کاکڑ نے این اے-251 (ژوب/قلعہ سیف اللہ/شرانی) میں عام انتخابات 2024 کے دوران سنگین بے ضابطگیوں اور جعلی ووٹوں کا الزام لگایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو ڈی سیٹ کیا جائے اور انہیں کامیاب امیدوار قرار دیا جائے۔

کیس کی سماعت کے بعد ٹربیونل نے اس کے بجائے 22 متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، نوٹیفکیشن جاری

دریں اثناء جی بی اسمبلی کا آخری اجلاس پانچ گھنٹے سے جاری ہے۔ آج دو بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم 4 بجے شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی اپنا الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی گزشتہ رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ قانون گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت و اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد بدھ رات بارہ بجے تحلیل ہو گی۔ دریں اثناء جی بی اسمبلی کا آخری اجلاس پانچ گھنٹے سے جاری ہے۔ آج دو بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم 4 بجے شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی اپنا الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
  • گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، نوٹیفکیشن جاری
  • این اے 96 فیصل آباد: الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
  • الیکشن کمیشن نے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
  • مولوی سمیع الدین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل، 22 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم
  • طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس
  • ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
  • دنیا میں اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں‘ کسی قاتل کو نوبل انعام کیلیے نامزد نہ کیا جائے‘ سراج الحق