ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں آج اہم پیش رفت ہوئی جہاں وزیرمملکت طلال چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چوہدری نے واضح طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکام کے مطابق وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں تھے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ وزیر مملکت نے خلاف ورزی کی اور پیش ہونا بھی گوارا نہیں کیا۔ طلال چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ موکل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
اسی دوران الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چوہدری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، بلکہ صرف کامیابی کے نوٹیفکیشن کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ کسی انتخابی مہم میں شریک نہیں ہوئے بلکہ صرف ایک میوزیکل کنسرٹ میں گئے تھے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی۔
یہ بھی پڑھیے: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
حذیفہ رحمان نے کہا کہ متعلقہ امیدوار سے اختلافات ہیں اور وہ کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے رہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے احترام میں خود پیش ہونے کا عندیہ دیا اور کہا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں چاہتے۔
الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمان کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات 2025 طلال چوہدری قومی اسمبلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات 2025 طلال چوہدری قومی اسمبلی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات طلال چوہدری وزیر مملکت
پڑھیں:
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی آر او نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کل ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔