Jasarat News:
2025-11-20@23:21:15 GMT

کراچی میں بھتہ خوورں کے خلاف کارروائیاں؛ 4ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

کراچی میں بھتہ خوورں کے خلاف کارروائیاں؛ 4ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر میں بھتہ خوری کے پے در پے واقعات سامنے آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ مافیا کے خلاف 2 اہم چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

میڈیاذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے دو ملزمان وقار اور اعجاز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس سے اہم شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم اعجاز کے موبائل فون میں بھتہ کالر کا نمبر محفوظ تھا جس پر بھتے کی کال کرنے والے مرکزی ملزم جنید کو بھی گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نے کار شوروم کے مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور اسے خوفزدہ کرنے کے لیے شوروم پر فائرنگ کی تھی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ خوروں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ایک ملزم سلمان حیدر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار بھتہ خور نے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، جس میں بین الاقوامی نمبر استعمال کیا گیا تھا۔ فیکٹری کے مالک کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک پارسل بھی بھیجا گیا جس میں پرچی کے ساتھ 2 گولیاں بھی بھیجی گئی تھیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گرفتار کرلیا

پڑھیں:

پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون ،6 گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون6 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق دریا خان تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے دو ایکٹو کرمنلز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا_ گرفتار ملزمان اختیار اور اسلم خشک کے قبضے سے 02 عدد شاٹ گن برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔مورو پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائیاں کرکے دو منشیات فروش کو گرفتار کرلیا زوہیب عباسی کے قبضے سے 550 گرام چرس جبکہ ذالفقار سابقی سے 660 گرم مین پڑی گٹکہ برآمد کرکے، مقدمات درج کیے گئے قمرالدین چانڈیو پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا ملزم الطاف سولنگی کے قبضے سے 660 گرام مین پوری گٹکا برآمد کرکے، مقدمہ درج کیا گیا۔بھریا سٹی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم امتیاز کلھوڑو کے قبضے سے 660 گرام مین پوری گٹکا برآمد کرکے، مقدمہ درج کیا گیا۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی ،بھتے کی پرچیاں ملنے پر حساس ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں بھتے کی پرچیاں ملنے پر ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار
  • ڈکیتی مزاحمت پرمعصوم بچے کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
  • گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار 
  • جائیداد کے لالچ میں شوہر کے قتل کا معما حل, اصل قاتل اہلیہ آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار
  • پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون ،6 گرفتار
  • کراچی: ماربل فیکٹری مالک کو 10 کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول
  • ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار