محبت ٹھکرانے پر نوجوان نے طالبہ کو چھری سے قتل کردیا،ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
تامل ناڈو(ویب ڈیسک)پولیس نے 12 ویں جماعت کی طالبہ کو چھری مار کر قتل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی ریاست تمل ناڈو میں 21 سالہ نوجوان نے اسکول کی طالبہ کو بیدردی سے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان گزشتہ کئی ماہ سے بارہویں جماعت کی طالبہ کا پیچھا کر رہا تھا اور اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا۔
نوجوان نے نہ صرف لڑکی کو خطوط لکھے بلکہ متعدد بار راستے میں روک کر بات کرنا چاہی تھی اور ہر بار لڑکی نے انکار کردیا تھا۔
جس پر نوجوان لڑکے کو غصہ آگیا اور اس نے محبت سے مسلسل انکار پر اسکول جاتے ہوئے لڑکی پر حملہ کردیا۔
21 سالہ نوجوان نے 12 ویں جماعت کی طالبہ پر چھری سے پہ در پہ وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
عینی شاہدین نے لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ چھری لہراتا ہوا فرار ہوگیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
تمل ناڈو پولیس نے رمیش ورم علاقے میں 21 سالہ مونییارج کو طالبہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری دھماکے کا ایک ملزم پکڑا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-12
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری واقعہ کے حوالے سے تفتیش میں پیشرفت، ایک ملزم گرفتار، ATCعدالت سے 7یوم ریمانڈ حاصل کرلیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر لطیف آباد کریکر فیکٹری واقعہ کے مقدمے کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں، مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر باقاعدہ طور پر SHO جی او آر انسپکٹر مظہر سومرو کے سپرد کی گئی تھی، جنہوں نے تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت کرتے ہوئے جوابدار شکیل ولد یوسف پڑھیاڑکو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 حیدرآباد میں پیش کیا، جہاں سے عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے مطابق پولیس کی جانب سے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بہت جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پولیس اس مقدمے کی تفتیش شفاف، پیشہ ورانہ اور ہر پہلو سے مکمل کر رہی ہے تاکہ واقعے کے تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔