کندھکوٹ، صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم پر کھلی کچہری کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ،کشمور ایٹ کندھکوٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی سربراہی میں ایک کھلی کچیری کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری ملازمین کی پنشن ، ریٹائرمنٹ اور دیگر مسائل پر فوری حل کرنے پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ زاہد حسین برڑو صوبائی محتسب اعلیٰ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پہنچے۔ اس موقع پر لوگوں نے ڈائریکٹر محتسب اعلی کو آکاونٹس آفیس کے عملے کی غیر موجودگی کے بارے میں پنشن ، ریٹائرمنٹ اور درستگی کی نشاندہی کرائی۔ اس موقع پر اکاؤنٹس آفیسر اور اکاؤنٹنگ سسٹم (ایس اے پی) کو وجہ بتائی گئی۔کھلی کچری سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ کے احکامات پر ہم آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور ایٹ کندھکوٹ پہنچے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کیا جا سکے ۔ اس موقع پر صوبائی محتسب اعلیٰ کے افسران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرسول ابڑو، اکاؤنٹنٹ، غلام مرتضیٰ سیٹھار سید واجد شاہ، عبدالواحد اور اکائونٹس افسران موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر محتسب اعلی صوبائی محتسب اعلی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی‘ ہائیکورٹ بار‘ ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔ ہائی کورٹ بار نے سیکرٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی G-10 منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔