حیدرآباد ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے جائزہ اجلاس کی صدارت کی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد احمد ندیم شیخ نے موبائل رجسٹریشن وینز (ایم آر ویز) کے ذریعے حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں خواتین ووٹرز کو رجسٹر کرنے کے حوالے سے جی او آر کالونی اپنے دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں قومی شناختی کارڈ/ووٹر رجسٹریشن مہم فیز-5 (INVR-5)” کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جو خاص طور پر ووٹر رجسٹریشن میں صنفی فرق کو کم کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔ خواتین کو قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) اور ووٹر رجسٹریشن کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے، اور انکی انتخابی عمل میں زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے حیدرآباد (دیہی) کے مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز (ایم آر ویز) کو فعال طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے پاکستان میں اگست 2025 سے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ مہم کا پانچواں مرحلہ شروع کیا ہے جس کا بنیادی مقصد شہریوں، خاص طور پر خواتین کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کرکے انتخابی عمل میں شرکت کو بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کو آسان بنانے کے لیے ضلعی سطح پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک مخصوص کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ مہم اس وقت سندھ کے 16 اضلاع میں فعال ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔