بدین، مسجدو مدرسے میں ووٹ کے حق اور اندراج سے متعلق آگاہی مہم
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بدین محمد حنیف کی جانب سے ووٹر آگاہی اور رجسٹریشن مہم کے سلسلے میں آج جامع مسجد قطر بدین میں اہم عوامی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں معزز علمائے کرام، مدرسے کے طلبہ اور ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بدین نے ووٹ کے آئینی اور قومی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ شرکاء کو ووٹر رجسٹریشن، مخصوص عمر کی حد، شناختی کارڈ کے استعمال اور پولنگ کے طریقہ? کار سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں۔ علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ نہ صرف ایک قانونی حق ہے بلکہ قومی امانت بھی ہے، جس کا درست استعمال اسلامی اصولوں کے مطابق اجتماعی بھلائی اور انصاف کے قیام میں مدد دیتا ہے مدرسے کے طلبہ نے سیشن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور انتخابی طریقہ? کار اور جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین نے بھی ووٹر لسٹ میں درست اندراج، بروقت اپڈیٹ اور انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ووٹ نہ صرف ایک فرد کی آواز ہے بلکہ قوم کے مستقبل کے فیصلوں میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ شفاف اور منصفانہ انتخابات اسی وقت ممکن ہیں جب ہر شہری اپنا حقِ رائے دہی سمجھداری اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرے۔ انہوں نے نوجوانوں، پہلی بار ووٹ دینے والوں اور خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حنیف کی جانب سے شروع کی گئی یہ آگاہی مہم بدین کی مساجد، مدرسوں اور دیگر سماجی مقامات پر جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو زیادہ باشعور، ذمہ دار اور فعال ووٹر بنانا ہے تاکہ مضبوط جمہوری نظام کی بنیاد مزید مستحکم ہو سکے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا گاہی
پڑھیں:
چین نے جاپان سے سمندری مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جاپان کو مطلع کیا ہے کہ وہ جاپانی سمندری مصنوعات کی درآمدات عملی طور پر معطل کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ اْس جاری تنازع کے تناظر میں سامنے آیا ہے جو وزیراعظم تاکااِچی سانائے کے تائیوان سے متعلق بیان کے بعد پیدا ہوا تھا۔ تاہم چینی نوٹیفکیشن میں اْن کے بیان کا ذکر شامل نہیں ہے۔ اس کے بجائے، اس میں فوکو شیما دائی اِچی جوہری بجلی گھر میں جمع ہونے والے، صفائی کے عمل سے گزارے گئے اور کثافت کم کردہ پانی سے متعلق تشویش کا ذکر کیا گیا ہے۔یہ بجلی گھر 2011 ء کے زلزلے اور سونامی میں پگھلاؤ کا شکار ہوا تھا۔ پگھلے ہوئے ایندھن کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والا پانی، سالہا سال سے بارش اور زیرِ زمین پانی کے ساتھ شامل ہوتا رہا ہے۔