پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-14
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں اور چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چینی سفیر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کا وانا کالج کا دورہ ، حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کی بہادری کو سراہا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کے دورے کے دوران ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو حالیہ حملہ ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے پاک فوج اور ایف سی کے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی جنہوں نے کیڈٹس اور اساتذہ کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا۔ محسن نقوی نے دہشت گردوں کو “درندے” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور ان خوارجیوں کو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے سانحہ اے پی ایس جیسی کارروائی کی کوشش کی تھی لیکن دلیر جوانوں نے سازش ناکام بنا دی۔ وزیر داخلہ نے کیڈٹ کالج وانا کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا اعلان بھی کیا تاکہ طلبا کے لیے محفوظ اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔