اسلام آباد:۔ قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آج ایک متنازع واقعہ پیش آیا جب اپوزیشن رکن محمود خان اچکزئی نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو دوران اجلاس زبردستی کرسی سے اتارنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اچکزئی نے اپوزیشن لابی میں کہا کہ اگر ہمیں اپنا حق لینا ہے تو یہ سب کرنا پڑے گا۔ اس منصوبے کی سخت مخالفت کئی اہم رہنمائوں نے کی جن میں بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، عامر ڈوگر شامل ہیں۔

ارکان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی کرسی پر حملہ پارلیمان اور جمہوریت پر حملہ ہوگا اور اس سے خود اپوزیشن کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ مخالفت کے بعد محمود خان اچکزئی خاموش ہوگئے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے۔ ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسپیکر ایاز صادق نے یہ بھی استفسار کیا کہ اگر اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا تو کیا وہ یہ سب کریں گے؟ یہ واقعہ قومی اسمبلی میں جاری کشیدگی اور اپوزیشن حکومت تعلقات میں بڑھتے ہوئے تنائو کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف