قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی اور قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کی شمولیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ریماکس
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہا کے یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا اسمبلی اس معاملے پر کسی پیش رفت سے قبل عدالتی فیصلے کی منتظر ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر اسد قیصر اور عامر ڈوگر سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزبِ اختلاف کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا ہے، جہاں یہ کیس زیرِ سماعت ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد معاملے کو زیر غور لایا جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ کئی ممبران کی عدالتوں کے فیصلوں سے رکنیت بحال ہوئی ہے۔
مزید برآں، اسپیکر سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کے عدم شرکت کے حوالے سے اپنے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی عدم شمولیت کے باوجود قائمہ کمیٹیاں اپنا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے اجلاس ممبران کی ریکوزیشن پر باقاعدگی سے بلائے جا رہے ہیں اور پارلیمانی کارروائی متاثر نہیں ہو رہی۔
اسپیکر نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سمیت دیگر کمیٹیوں میں اپوزیشن اراکین کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ متعدد تجاویز کو قانون میں شامل کیا گیا تھا، جو پارلیمانی عمل میں اپوزیشن کے مثبت کردار کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے اپوزیشن اراکین سے کہا کے وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شرکت کریں-
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سردار ایاز صادق کمیٹیوں میں میں اپوزیشن نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم