City 42:
2025-11-18@06:10:40 GMT

بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک  

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک:بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے کی جگہ پر موٹر سائیکل اور ایک لاش پڑی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بنوں اور لکی مروت میں آپریشن، 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ⁠پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔ کامیاب آپریشن میں اب تک 5 خوارج ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا
  • بنوں میں خودکش دھماکا
  • اسلام آباد کچہری دھماکا، گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف
  • سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی
  • بنوں اور لکی مروت میں آپریشن‘ 5 دہشت گرد ہلاک
  • سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک 27 زخمی
  • بنوں اور لکی مروت میں آپریشن، 5 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • سرینگر: پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 ہلاک، 32 زخمی