کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا معاشی بااختیاری منصوبہ: پہلے مرحلے میں 1,000 گھرانوں کو مویشی فراہم
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے معاشی بااختیاری کے منصوبے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
اس مرحلے کے تحت لوئر چترال، اپر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر کے 1,000 مستحق گھرانوں کو 2 بکریاں، 4 بیگ سائیلج، اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تربیت پر مشتمل روزگار معاونت پیکیج فراہم کیا گیا تاکہ پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کیے جا سکیں۔
یہ مرحلہ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے نافذ کیا، جس کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں کمزور گھرانوں کی معاشی بحالی اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
اس مرحلے سے مجموعی طور پر 7,250 افراد مستفید ہوئے۔
منصوبے کے آئندہ مراحل کی جانب بڑھتے ہوئے، کنگ سلمان ریلیف سینٹر دوسرے اورتیسرے مراحل کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔
دوسرے مرحلہ میں سوات، صوابی، ہری پور اور مانسہرہ کے کمزور گھرانوں کی معاونت کی جائے گی۔
جنہیں 25 مرغیوں، مکمل پولٹری کٹ اور پولٹری مینجمنٹ و آمدنی کے حصول سے متعلق تربیت پر مشتمل پولٹری پیکیج فراہم کیا جائے گا۔
اسی طرح تیسرے مرحلہ میں چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے گھرانوں کو گائیں، سائیلج اور دودھ و جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی معاشی سرگرمیوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
ان مرحلہ وار اقدامات کے ذریعے منصوبہ خود انحصاری، بہتر غذائیت اور دیرپا معاشی استحکام کو فروغ دے رہا ہے، جو پاکستان بھر میں کمزور کمیونٹیز کی بااختیاری کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ منصوبہ، خاص طور پر دیہی اور آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیبر پختونخوا میں، غربت میں کمی، غذائی تحفظ میں بہتری، اور آمدنی پیدا کرنے کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آمدنی آفات چارسدہ چترال دیر سائیلج غربت کنگ سلمان ریلیف سینٹر مردان نوشہرہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا فات چارسدہ چترال سائیلج کنگ سلمان ریلیف سینٹر کنگ سلمان ریلیف سینٹر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔