Jasarat News:
2025-11-25@15:57:05 GMT

اوپن اے آئی کی پہلے اے آئی ڈیوائس کب سے دستیاب ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بار پھر دلچسپ پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے، چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اعلان کیا تھا کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ڈیوائس تیار کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ اے آئی پر مبنی ایک منفرد ڈیوائس تیار کر رہے ہیں، جو موجودہ مارکیٹ میں دستیاب کسی بھی ڈیوائس سے مختلف ہوگی۔

سام آلٹمین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ اے آئی ڈیوائس دو سال سے بھی کم عرصے میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگی، موجودہ دور کی بیشتر ڈیوائسز اور ایپلیکیشنز آئی فون جیسی کامیابی حاصل نہیں کر پائیں، تاہم ان کی یہ ڈیوائس ایسی ہوگی کہ صارفین اسے ناپسند نہیں کریں گے بلکہ یہ جان پائے گی کہ کب اور کس تفصیل کو پیش کرنا ہے، یہ ڈیوائس صارف کی زندگی کے بارے میں حیران کن حد تک آگاہ ہوگی اور ذاتی تجربات کو بہتر انداز میں سمجھ سکے گی۔

دوسری جانب جونی آئیو نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایسی ڈیوائسز کے شوقین ہیں جو نہ صرف ذہین اور جامع ہوں بلکہ صارف کے لیے استعمال میں خوشگوار تجربہ فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد ایسی مصنوعات تخلیق کرنا ہے جو انسان اور مشین کے درمیان رابطے کو نئے معیار تک لے جائیں۔

اگرچہ ڈیوائس کے حتمی ڈیزائن کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات نہیں ہیں، مگر مختلف لیکس کے مطابق یہ آئی پوڈ شفل کے انداز کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ یہ ڈیوائس جونی آئیو اور سام آلٹمین کی مشترکہ کمپنی “آئی او” تیار کرے گی، جسے کچھ ماہ قبل اوپن اے آئی نے ساڑھے چھ ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

تاریخی طور پر جونی آئیو کو آئی فون کے ڈیزائن کے لیے جانا جاتا ہے، اور ان کا خیال ہے کہ یہ نئی اے آئی ڈیوائس مارکیٹ میں انقلاب برپا کرے گی اور صارفین کے ساتھ اے آئی کے رابطے کے انداز کو بدل دے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سام آلٹمین جونی آئیو تیار کر اوپن اے اے آئی

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ارجنٹ کیسز کی سماعت چھٹیوں کے دوران بھی ہوگی۔

آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا. آئینی عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوگی۔

آئینی عدالت 5 جنوری 2026 کو دوبارہ اوپن ہوگی.تعطیلات کے دوران آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے.آئینی عدالت تعطیلات کے دوران ارجنٹ و دیگر فکس مقدمات کی سماعت کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ، نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
  • دفاتر کے چکر ختم! لینڈ ریکارڈ اب آن لائن چند لمحوں میں دستیاب
  • پاکستان سے تعلقات نئے سٹرٹیجک دور میں داخل ہو رہے ہیں: ایران
  • آنجہانی دھرمیندر کی آخری فلم بعد از مرگ ریلیز ہوگی
  • وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان
  • سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیٹ جی پی ٹی میں اب گروپ چیٹ کا فیچر دنیا بھر میں دستیاب
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا جامعہ الرشید کراچی میں خصوصی اوپن سیشن
  • ہری پور سے اس مرتبہ پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی: عمر ایوب