پاکستان سے تعلقات نئے سٹرٹیجک دور میں داخل ہو رہے ہیں: ایران
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا دورہ غیر معمولی اور پاک ایران تعلقات میں اہم موڑکی نشاندہی کرتا ہے۔ پہلے سے مضبوط پاک ایران تعلقات نئے سٹرٹیجک مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ بدلتے عالمی حالات میں دونوں ملکوں کو اپنی حکمت عملی وضع کرنے، تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔ سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔ امریکہ اور صیہونی رجیم کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز