ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے سٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے سٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سکیورٹی، سرحدی انتظام، انسداد دہشتگردی، معاشی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی وزیراعلی خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا دھاندلی کا الزام ، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا عندیہ چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،کمیونٹی اتحاد و بھائی چارے کی شاندار مثالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتری کیلئے ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی
پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا ہے جس سے حکومت کے باقی ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ جُڑنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ساحل سمندر پر سی می وی 6 سب میرین کیبل پھیلانے کا کام جاری ہے۔ سی می وی 6 کیبل ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ گئی ہے۔
ساؤتھ ایسٹ ایشیا، میڈل ایسٹ ، ویسٹرن یورپ 6 کیبل 21٫700 کلو میٹر لبمی ہے۔ سب میرین کیبل پاکستان کو دنیا کے بیشتر ممالک سے جوڑے گی. سی می وی 6 سب میرین کیبل سنگاپور سے شروع ہوکر فرانس تک جاتی ہے جس کا ایک پوائنٹ کراچی بھی ہے۔
ٹرانس ورلڈ اس سے پہلے بھی تین سب میرین کیبل پاکستان میں لاچکے ہیں۔ سب میرین 2005، دوسری 2015 اور تیسری 2024 میں پاکستان میں آئی۔
سی می وی 6 ٹرانس ورلڈ کی چھوتی سب میرین کیبل ہے۔ سی می وی 6 سولہ بڑی کمپنیوں کا کنسورشیم ہیں۔ سی می وی 6 سے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔