2025-11-24@19:26:54 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«عالمی مالیاتی بہاؤ»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودیہ کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غیر قانونی عالمی مالیاتی بہاؤ پر قابو پانا ناگزیر ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی سطح کے چیلنجز مسلسل ہم آہنگی کا تقاضا کرتے ہیں اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب غیر قانونی عالمی مالیاتی بہاؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے، غیر قانونی عالمی مالیاتی بہاؤ پر قابو پانا ناگزیر ہے۔ ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی مالیاتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کیساتھ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے‘ قرضوں کے بوجھ اور ماحولیاتی بحران نے ان ممالک کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں منعقدہ "پائیدار‘ شمولیتی اور لچکدار عالمی معیشت کے لیے پہلے دو سالہ سربراہی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے لیے بڑھتے ہوئے مالیاتی خلا‘ غیر پائیدار قرضوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز کو اجاگر کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ قرضوں کے بحران کے حل کے لیے...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان عالمی سطح پر ماحولیاتی انصاف کے فروغ اور عالمی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قانون اور فیصلہ سازی میں تمام آرا کو سنا اور انکا احترام کیا جائے، اسپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری پیر کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کے کرٹن ریزر سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا، یہ کانفرنس رواں سال نومبر میں منعقد ہوگی۔ اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کثیرالجہتی، پارلیمانی سفارتکاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا...
    حکام نے اس خبر پر خوشی کے شادیانے بجائے اور عوام کو یہ مژدہ سنا دیا کہ مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ اس خبر کے پس منظر میں دکان پر کھڑے گاہک نے چینی کا بھاؤ پوچھا، دکاندار سے چینی کے نرخ سنتے ہی سر پر ہاتھ مارا، دونوں اداس تھے لیکن اس خبر کو سنتے ہی آئی ایم ایف کے چہرے چمک کر کھل اٹھے کیوں کہ انھیں معلوم تھا اس جملے کی ادائیگی کے لیے حکومت نے کن کن شرائط پر عمل درآمد کے لیے عوام کی جیب میں ہاتھ ڈالا ہوگا۔ قابل ستائش بات یہ تھی کہ یہ خسارہ قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا محض 5.38 فی صد...
    صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ،اقتصادی تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کے شکر گزار ہیں۔صدر آصف زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے آئی ایم ایف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا، آئی ایم ایف اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات. ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا. اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیرِاعظم حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کے تحت جائزہ مذاکرات میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے توانائی شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے، جہاں 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کے تحت جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف وفد نے توانائی شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور توانائی شعبے میں شروع کی گئیں اصلاحات مکمل کرنے پر زور دیا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام سے ملاقاتیں کیں جب کہ وزیراعظم کے مشیر محمد علی...
    بھارت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائمز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں چالاک مجرم تکنیکی مدد فراہم کرنے کے بہانے معصوم شہریوں کی ذاتی تفصیلات جیسے کہ کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاوٴنٹس تک رسائی حاصل کرکے دھوکہ دہی کا شکار کرتے ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں ایک بھارتی شہری ہتیش مدھو بھائی پٹیل کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی جس نے 2013 اور 2016 کے درمیان بھارت میں قائم کال سینٹرز کے ذریعے امریکی کلائنٹس کو لاکھوں ڈالر کا دھوکہ دیا، دھوکہ دہی کے ایسے واقعات کا ایک بڑا حصہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں پر مشتمل ہے۔ رپورٹس کے مطابق جون 2023...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے کہا کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) حیدرآباد کا مشترکہ تعاون حیدرآباد میں تاجروں کی معاونت کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور تاجروں کو اپنے کاروبار کو نئے دور کے چیلنجزز سے نمٹنے کے لیے شاندار مدد فراہم کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹریٹ میں سمیڈا حیدرآباد کے تعاون سے منعقد ”اکاؤنٹنگ اور بک کیپنگ” کے موضوع پر تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پروگرام میں شامل موضوعات جیسے کہ مالیاتی ریکارڈ کی اہمیت، بنیادی اکاؤنٹنگ کے تصورات،...
۱