Islam Times:
2026-07-24@04:20:45 GMT

ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے، نواز خان ناجی

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے، نواز خان ناجی

رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے الوداعی خطاب میں کہا کہ اس اسمبلی کے اندر کرپشن کو روکنے کیلئے سسٹم بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے بجائے ملازمین کی ترقی، ملازمین کی بھرتی اور ملازمین کے تبادلوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مسجدوں، امام بارگاہوں، جماعت خانوں میں ایمان کا درس دیا جاتا ہے مگر ایمان نہ دفتروں میں ہے، نہ بازاروں میں، نہ اداروں میں ہے۔ انہوں نے اسمبلی سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہوتا ہے مگر کرپشن کو روکنے کیلئے کوئی سسٹم نہیں ہے، اس اسمبلی کے اندر کرپشن کو روکنے کیلئے سسٹم بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے بجائے ملازمین کی ترقی، ملازمین کی بھرتی اور ملازمین کے تبادلوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ پندرہ سال سے اس اسمبلی میں ہوں، مگر پندرہ سالوں میں اپنے حلقے کیلئے اس نظام میں کچھ نہیں کر سکتا۔ اگر اب بھی عوام نے منتخب کیا تو میں کیا کر سکوں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملازمین کی

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن