سمیڈا تاجروں کو مختلف چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے،احمد ادریس
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے کہا کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) حیدرآباد کا مشترکہ تعاون حیدرآباد میں تاجروں کی معاونت کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور تاجروں کو اپنے کاروبار کو نئے دور کے چیلنجزز سے نمٹنے کے لیے شاندار مدد فراہم کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹریٹ میں سمیڈا حیدرآباد کے تعاون سے منعقد ”اکاؤنٹنگ اور بک کیپنگ” کے موضوع پر تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پروگرام میں شامل موضوعات جیسے کہ مالیاتی ریکارڈ کی اہمیت، بنیادی اکاؤنٹنگ کے تصورات، کلیدی مالیاتی اسٹیٹ منٹس اور عملی ریکارڈ کیپنگ پر بریفنگ کو چیمبر کے ممبران اور ان کے کاروباری معاملات کو زیادہ مؤثر طریقے سے چلانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے اہم قرار دیا۔ خاص طور پر نئے کاروباری افراد کے لیے یہ موضوعات ان کے کاروبار کی بنیاد مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری ہمیشہ سے ہی کاروباری برادری کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے پیش پیش رہا ہے اورحیدرآباد کے تاجروں کے مسائل کو اُجاگر کیا ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اِقدام اُٹھایا ہے۔ یہ سیمینار اِس بات کی ایک اور مثال ہے کہ ہم اپنے ممبران کی ترقی اور بہتری کے لیے کس قدر پُر عزم ہیں۔ اِس سے قبل کنسلٹنٹ سمیڈادانش ریاض نے تربیتی سیشن میں شرکاء کو اکاؤنٹنگ کے بنیادی تصورات، بک کیپنگ کے اُصول اور کاروبار کے لیے ٹیکسیشن کے بنیادی نکات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح اکاؤنٹنگ کاروبار کی مالی کارکردگی کو ٹریک کرنے، بجٹ سازی اور مالیاتی فیصلے کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ دانش ریاض نے مزید کہا کہ مالیاتی ریکارڈ کی درستگی اور اُن کے محفوظ رکھنے کی اہمیت کو سمجھنا ہر کاروباری فرد کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اُنہوں نے اکاؤنٹنگ کے بنیادی اصطلاحات جیسے کہ اثاثے، واجبات، ایکویٹی، آمدنی اور اخراجات کی وضاحت کی اور اُن کے کاروبار پر اَثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ تربیتی سیشن میں مالیاتی بیانات جیسے بیلنس شیٹ، انکم اسٹیٹمنٹ، اور کیش فلو اسٹیٹمنٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی گئی۔ اِس کے علاوہ ڈبل انٹری بک کیپنگ سسٹم کی وضاحت کی گئی، جس میں ہر مالیاتی لین دین کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کا اصول لاگو ہوتا ہے۔ ٹیکسیشن کے حوالے سے دانش ریاض نے کاروباری افراد کو مختلف اِقسام کے ٹیکسز جیسے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کارپوریٹ ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹیکس رجسٹریشن کے عمل ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے فوائد اور نان کمپلائنس کے نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس سیشن کا مقصد کاروباری افراد کو ان کے مالیاتی معاملات کو منظم کرنے، ٹیکس قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے اور مالیاتی ریکارڈ رکھنے کے بہترین طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پر ریجنل بزنس کو آرڈینیٹر سمیڈا حیدرآباد احسن ابڑو نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اِس سیشن کو کامیابی سے آرگنائزکرنے میں سیکریٹری جنرل فرقان احمد لودھی کے کردار کو سراہا اور مستقبل میں ہونے والے چیمبر اور سمیڈا کے مشترکہ سیمینارز کی تفصیل بھی بتائی۔ اُنہوں نے کہا کہ سمیڈا حکومت پاکستان کی ہدایات پر نئے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر وومین چیمبر ڈاکٹر قمر النساء جتوئی، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی، کنونیئر سب کمیٹیز اور اراکین جنرل باڈی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی بڑھنے لگی ہے، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی متحرک شیعہ نوجوان عادل حسین ابنِ گل حسن کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا، ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوراً گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور فرقہ وارانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو۔
دوسری جانب شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، بعد ازاں شہید کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسینؑ میں سپرد لحد کردیا گیا۔