2025-07-25@21:02:55 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«جھوٹے مقدمات»:

    لندن ہائی کورٹ میں عادل راجہ کو پاکستان کے خفیہ اداروں کے خلاف جھوٹے ثبوت پیش کرنے پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، جج عادل راجہ پر برہم ہوگئے اور کہا کہ عادل راجہ کے پاک انٹیلی جنس پر لگائے گئے الزامات بناوٹی نظر آتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن ہائی کورٹ میں عادل راجہ کی جانب سے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں پر عائد الزامات سے متعلق جج نے سماعت کی۔ پاک آرمی کی جانب سے بریگیڈیئر راشد نصیر اور پاکستان کی ٹیم مکمل تیاری میں نظر آئی۔ دوران سماعت عدالت نے عادل راجہ کی جانب سے پاکستانی خفیہ اداروں کے خلاف پیش کیے گئے شواہد کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا۔ ٹھوس شواہد نہ پیش کرنے پر عادل راجہ کو...
    اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ججز کا غائب ہونا اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی جج کا اور کبھی وکیل کا غائب ہونا جعلی مقدمات کو طول دینے کی ایک چال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ججز کا غائب ہونا عمران خان کے خلاف مقدمات کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف قائم تمام مقدمات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں اور ججز کا مسلسل غائب ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان مقدمات میں ذرا سا بھی سچ ہوتا تو ججز کو سٹریچر پر بھی عدالت میں پیش کیا جاتا بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کبھی کسی جج کا اور کبھی وکیل کا غائب ہو جانا دراصل ان جعلی مقدمات کو طول دینے کی سوچی سمجھی سازش ہے ان کے مطابق چھببیسویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اور جب عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ سفارتکاروں کو امن و ہم آہنگی کا پیغام دینا چاہئے، پاکستان نے بھارت کی پاکستانی مخالف مہم کو گمراہ کن اور جھوٹا بیانیہ قرار دیا بھارت اپنی سرحدوں سے باہر دہشتگردی کی سرپرستی چھپا نہیں سکتا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کو بھی عالمی برادری سے نہیں چھپا سکتا۔ پاکستان نے بھارت کو حالیہ اشتعال انگیز اقدامات کا جواز تراشنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن، بات چیت اور سفارتکاری  پر یقین رکھتا ہے۔
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کسان اتحاد نے وفاقی حکومت بالخصوص پنجاب میں ترقی کے جھوٹے دعوؤں کو بےنقاب کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سال میں صرف گندم کے کاشتکاروں کو 2200 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث زرعی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گندم کی پیداوار میں گزشتہ سال نسبت کی 8.91 فیصد کمی ہوئی، کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد،مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد کمی ہوئی۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقیقت کے برخلاف ہیں، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان پر الزامات قابل افسوس ہیں۔ بھارت نے آج تک کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ یو این قرار دادوں کے مطابق ہونا ہے، بھارتی دعوے فوجی تسلط، آزادیوں کی پامالی اور آبادیاتی تبدیلی کی کوششوں کے تناظر میں کھوکھلے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت بین...
    اسلام آباد: کمپیٹیشن (مسابقتی) کمیشن آف پاکستان نے کنگڈم ویلی پرائیویٹ لمیٹڈ پر اس کے ہاوٴسنگ منصوبے سے متعلق گمراہ کن اشتہارات دینے پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ سی سی پی کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کے مشاہدہ میں آیا تھا کہ صارفین کو گمراہ کرنے کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اشتہارات میں حکومت سے منظور شدہ اور نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کا غلط دعوی کیا۔ کمیشن کے ازخود نوٹس کے تحت کی گئی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبے کو "کنگڈم ویلی اسلام آباد" کے طور پر مشتہر کیا حالانکہ یہ منصوبہ درحقیقت موضع چھورہ، تحصیل و ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کہا ہے کہ بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، انصاف کریں اور جلد فیصلے دیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، انصاف بغیر کسی فیور کے ملنا چاہئے، نواز شریف کو ایک کیس میں 70 ،دوسرے میں 91 دن بعد ضمانت ملی، بانی پی ٹی آئی کو اتنے عرصے بعد بھی ضمانت نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس کازلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی...
    عزاداری ایکشن کمیٹی قصبو کے اراکین سے آنلائن اجلاس کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گزشتہ سال عاشور کے دن عزاداری امام حسین (ع) پر افسوسناک اور ناجائز حملہ کیا گیا، جسکے دوران نہتے عزاداروں پر پتھراؤ کیا گیا اور بعد ازاں تین جھوٹے اور جعلی مقدمات درج کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دادو میں جھوٹے مقدمات سے عزاداروں کو دبانے اور عاشقان امام حسین علیہ السلام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عزاداروں نے بے خوف ہوکر جبر کا مقابلہ کیا۔ یہ بات انہوں نے عزاداری ایکشن کمیٹی قصبو ضلع دادو کے اراکین اور بانیان مجالس کے ساتھ...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، بھارت اپنے اقدامات سے پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق خطے کی امن کے لیے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں یہ بیان غلط معلومات پر مبنی ہے، مودی کا بیان سیاسی موقع پرستی اور بین الاقوامی قانون کی صریح بے توقیری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مودی کا بیان گمراہ کن رجحان کی بھی عکاسی کرتا ہے، پاکستان خطے...
    بلڈنگ انسپکٹر عمیر ڈایو کی سرپرستی پی آئی بی کالونی کے کوارٹر 689اور 2223پر کمرشل تعمیرات شروع غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم دیا جانے لگا ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کے قول و فعل میں تضاد نمایاں ہو گیا کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے قول و فعل میں تضاد دکھائی دے رہا ہے۔ ایک جانب خلاف ضابطہ تعمیرات منہدم کئے جانے کے دعوے کئے جارہے ہیں مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کرنے میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری  ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا  ہے کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی  من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے،پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں،پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے۔حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ذیابیطس کیلئے استعمال ہونے والا وہ انجیکشن جس نے جگر کی انتہائی خطرناک بیماری کا علاج کردیا مزید :
    سٹی 42: ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری  ہے ۔ سیکورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی  من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی،بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،  اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے: سیکیورٹی ذرائعپاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیارے مار گرانے کا بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مئی 2025ء) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے جھوٹے مقدمات کو ختم کرے، موجودہ سکیورٹی صورتحال میں قومی یگانگت اور اتحاد کیلئے بانی کی رہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے، جو بھی فالس فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان نےکے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم ونسٹن چرچل کا ایک قول پوسٹ کیا کہ’ اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی‘ انہوں نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے۔ میرے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے۔ “دوسری جنگ عظیم...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ہم کسی بھی ظالم کے ساتھ کھڑے نہیں ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ مظلوم کرم کے ہوں، کے پی کے ہوں، کوئٹہ کے ہوں اور گلگت بلتستان کے ہوں۔ عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں منعقدہ کرم پیس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سات ماہ سے کرم کے راستوں کی بندش کو سکیورٹی فیلئر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن شہریوں کو جینے کا حق دیں، آزادی اظہار رائے کا حق دیں، شہریوں کو فری موومنٹ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معاشرے کے کمزور طبقے کو باوقار زندگی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ "یہ وقت سیاسی طعنہ بازی، جھوٹے بیانات اور شعبدہ بازیوں کا نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ہے۔ کچھ عناصر اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کرتے ہیں، لیکن عوام سب جانتے ہیں۔ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں نے عوام میں اعتماد بحال کیا ہے۔ "مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے ریلیف اقدامات کا نتیجہ ہے کہ حالیہ سرویز میں ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کسی سیاسی جلسے کی نہیں، عوامی خدمت کی بدولت ہے۔"انہوں نے کسانوں کے حوالے...
    مارچ کے آخر میں، جنگ بندی کے دوران، لبنان کی سرزمین سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں دو راکٹ فائر کیے گئے، جس سے اسرائیلی فوج نے ان واقعات کو لبنانی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی فوج نے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ان راکٹ حملوں میں ملوث تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنایا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنانی فوج نے آج (بدھ) اعلان کیا کہ انہوں نے ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے جو جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر دو راکٹ حملوں میں ملوث تھے۔ فوج کے بیان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
    گزشتہ 2 روز سے اِسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ مذہب سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیے جانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشریات کے ذریعے سے دکھائی جا رہی ہیں۔ اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 101 درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں جن میں درخواست گزاروں کا دعوٰی ہے کہ اُن پر توہینِ مذہب کے جھوٹے الزامات لگا کر اُن کو پھنسایا گیا۔ اس مقدمے کا ایک پہلو اسپیشل برانچ کی ایک رپورٹ ہے جس میں ایک سورس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ توہینِ مذہب کا کاروبار کرنے والا ایک پورا گروہ موجود ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے سے لوگوں کو توہینِ مذہب کے الزامات میں پھنسا کر...
      بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان غیر قانونی تعمیرات کی مضبوط ڈھال بن گئے ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر G1Sاور B18 پرپرانی عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے غیر قانونی تعمیرات پر رابطے کی کوشش ،کوئی جواب نہیں ملا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے گزشتہ دنوں شہر قائد میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر موقف طلب کرنے پر ادارہ جرأت کو ہرجانے کے نوٹس کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شہر بھر میں جاری تعمیرات بلڈنگ قوانین کے عین مطابق ہیں اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد این او سی جاری کی جاتی ہے۔ جس کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے جرأت سروے ٹیم نے انتھک محنت سے شہر...
    برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے پاکستانی امریکن بزنس مین ضیا چشتی سے معافی مانگ لی۔ برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس نے فیصلہ سنایاکہ ٹیلی گراف کے ضیا چشتی کے خلاف الزامات جھوٹے تھے۔ اخبار نے تسلیم کیا کہ شائع شدہ الزامات ظالمانہ، جھوٹے، گمراہ کن اور ہتک آمیز تھے۔ اخبار نے معافی میں کہا کہ وہ اپنی اس پوزیشن سے دستبردار ہوگیا ہے کہ الزامات درست اور مفاد عامہ میں تھے۔ ٹیلی گراف نے مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی عدالت سے باہر تصفیہ کرلیا اور ٹیلی گراف غیر مثالی طور پر ضیا چشتی سے معافی مانگے گا، معافی پرنٹ اور آن لائن ایڈیشنز میں شائع کی جائے گی۔ اخبار کا معافی نامہ آن لائن کے علاوہ الزامات پر...
      لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف عادی جھوٹے ہیں، تحریک انصاف کے کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ ٹرین پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملے بلوچ روایات نہیں ہیں، بی ایل اے جیسی تنظیموں کو تحریک انصاف نے کبھی اون نہیں کیا۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے اپوزیشن کے دوران اداروں پر بےبنیاد الزامات لگائے تھے۔ فیصل چودھری نے کہا کہ قومی سانحہ پر حکومت کی طرف سے سیاست چمکانے پر افسوس ہے،...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اور خیبر پختون خوا حکومت پر مبینہ کرپشن کے الزامات جھوٹے ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے کرپشن کے ثبوت مانگے تاہم کسی نے ثبوت نہیں دیے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات کا مقصد وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے۔
    سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر آج کہہ دے کہ شہباز شریف میرا بھائی، میرا یار اور اسپیکر قومی اسمبلی میرا کلاس فیلو اور میں تین سال انھیں نہیں چھیڑوں گا تو ان پر موجودہ مقدمات اور سزائیں نہیں رہیں گی اور وہ اور ان کی اہلیہ شہزادے کی طرح باہر نکل آئیں گے۔ بلوچستان میں صرف ایک نشست کے حامل محمود خان کو یہ بھی کہنا چاہیے تھا کہ ماضی میں جن سیاستدانوں پر بھرے جلسوں میں جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے وہ عدالتوں میں ثابت نہیں ہوئے، اس لیے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو پہلے وہ الزامات واپس لینے اور معافی مانگنی چاہیے۔ سیاستدان تو ویسے بھی...
    ڈھاکا:بنگلا دیشی عبوری حکومت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دینے سے روکے۔ بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی نوٹس بھیج کر اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے حال ہی میں ایک آن لائن خطاب کے دوران بنگلا دیش کی موجودہ حکومت کے خلاف شدید بیانات دیے ہیں، جنہیں بنگلا دیش کی حکومت نے جھوٹا اور غیرمناسب قرار دیا ہے۔ وزارت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ کو ایسے بیانات دینے سے روکے، کیونکہ وہ فی الحال بھارت میں مقیم ہیں۔ یاد رہے کہ شیخ...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دینے سے روکے کیونکہ وہ ان کے ملک میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بھارت میں موجود سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے آن لائن خطاب کے دوران کی گئی باتوں کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے جھوٹے بیانات سے روکے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی طور پر ایک مراسلہ بھی دے دیا اور شیخ حسینہ واجد کے بیان پر گہرے تحفظات، مایوسی اور خدشات سے آگاہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب...
    کوٹری (جسارت نیوز) دادو کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے پریس کلب کوٹری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عبدالقیوم، عمر خان، در محمد، طارق غلام رسول، نذیر برڑو، لطف اللہ، ایس ایچ او خیر پور ناتھن شاہ اور انچارج پولیس اسٹیشن گوزو میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بااثر افراد کو سیاسی افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس کی بناء پر مجھ پر مختلف علاقوں میں جھوٹے مقدمات درج کیے گئے لیکن میں ان مقدمات میں بری ہو چکا ہوں۔ اس کے علاوہ در محمد نے ایڈیشنل سیشن جج میہڑ کی عدالت میں کیس داخل کرایا تھا جس کا میرے حق میں فیصلہ آچکا...
۱