پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ ہم نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ بھارت کی خواہش پر ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک فوج پاکستان بھارت کشیدگی جوابی کارروائی ڈرونز خلاف ورزی ڈی جی آئی ایس پی آر ہندوستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک فوج پاکستان بھارت کشیدگی جوابی کارروائی ڈرونز خلاف ورزی ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر ہندوستان وی نیوز خلاف ورزی سیز فائر بھارت کے

پڑھیں:

سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے عطاء تارڑ کا بیان آ گیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا بیان آ گیا۔

ــجنگ ‘‘ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر  عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم اس وقت آج کی فتح کا جشن منارہی ہے۔ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی : خواجہ آصف

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کا میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلانے لگا
  • بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری 
  • بھارت عالمی طور پر شرمندگی کے باوجود باز نہ آیا ؛ جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری
  • دفتر خارجہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد کردیے
  • سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے عطاء تارڑ کا بیان آ گیا
  • بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ
  • بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ
  • بھارت کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی، برنالہ سیکٹر میں شدید فائرنگ
  • بھارت نے چند گھنٹوں بعد ہی سیز فائر خلاف ورزی کردی