ساجد عثمانی پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں‘ نورحسین اراکانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) پاکستان برمیز بنگالی اتحاد کے صدر نورحسین اراکانی نے کورنگی سوکوارٹر میں ممتاز سماجی رہنما اور امید اسکولنگ سسٹم کے ایڈمنسٹریٹر ساجد عثمانی کو قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے وقت ساجد عثمانی وہاں موجود ہی نہیں تھے جس کے گواہ بھی موجود ہیں لیکن سیاسی مخالفین ساجد عثمانی کی خدمات اور اس کی کارکردگی پر پریشان ہیں اس لیے انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ساجد عثمانی بنگالی برمی باشندوں کے محسن ہیں انہوں نے بلاتفریق ہماری برادری کی خدمت کی ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں برمی بنگالی باشندے ساجد عثمانی کے ساتھ ہیں اور ہم ان پر جھوٹامقدمہ قائم کئے جانے کے خلاف سخت احتجاج کرینگے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روسی شہر میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس کے شہر پیٹروپوولوسک کیم چیکٹسکی میں 7.8 کی شدت کازلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ زیر زمین 10کلومیٹرکی گہرائی میں آیا۔
امریکا کی نیشنل ویدر سروس کے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر، ہوائی نے زلزلے کے بعد سونامی ایڈوائزری جاری کی۔
تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔