جھوٹے مقدمات سے عزاداروں کو خوفزدہ کرنیکی کوشش کی گئی، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
عزاداری ایکشن کمیٹی قصبو کے اراکین سے آنلائن اجلاس کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گزشتہ سال عاشور کے دن عزاداری امام حسین (ع) پر افسوسناک اور ناجائز حملہ کیا گیا، جسکے دوران نہتے عزاداروں پر پتھراؤ کیا گیا اور بعد ازاں تین جھوٹے اور جعلی مقدمات درج کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دادو میں جھوٹے مقدمات سے عزاداروں کو دبانے اور عاشقان امام حسین علیہ السلام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عزاداروں نے بے خوف ہوکر جبر کا مقابلہ کیا۔ یہ بات انہوں نے عزاداری ایکشن کمیٹی قصبو ضلع دادو کے اراکین اور بانیان مجالس کے ساتھ آن لائن اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عاشور کے دن عزاداری امام حسین علیہ السلام پر ایک افسوسناک اور ناجائز حملہ کیا گیا، جس کے دوران نہتے عزاداروں پر پتھراؤ کیا گیا اور بعد ازاں تین جھوٹے اور جعلی مقدمات درج کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں مقامی سیاسی قیادت، خصوصاً پیپلز پارٹی کے ایک یوسی چیئرمین کا کردار واضح طور پر شامل ہے، جنہوں نے عزاداروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان جھوٹے مقدمات کا مقصد عزاداروں کو دبانا اور عاشقان امام حسین علیہ السلام کو خوفزدہ کرنا تھا، مگر قصبو کے باہمت عزاداروں نے بے خوف ہو کر ذکرِ امام حسین علیہ السلام کا علم بلند رکھا اور باطل کے سامنے سر نہ جھکایا۔ میں ان جانبازوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہادری سے اس جبر کا مقابلہ کیا۔ علامہ ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر دادو، ایس ایس پی دادو، آئی جی پولیس ہوم سیکرٹری سندھ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قصبو تحصیل جوہی کے جلوس عزاء کے روٹس پر موجود رکاؤٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس جلوس یوم عاشور اور ایف آئی آرز کے حوالے سے خود تین بار ضلع دادو کا دورہ کیا ہے۔ میں نے علاقائی معززین اور عزاداروں کے ہمراہ یوم عاشور جلوس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور وہاں کے مقامی لوگوں سے ملاقات کی ہے۔ اہل سنت برادران محب اہل بیت ہیں اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے گہری عقیدت رکھتے ہیں، لہٰذا یہ مسئلہ نیک نیتی اور افہام و تفہیم سے باآسانی حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی دادو کے منتخب نمائندوں ایم پی ایز، ایم این اے اور دیگر عوامی نمائندوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عزاداروں کے آئینی و قانونی حق کے تحفظ اور جلوس یوم عاشور روٹ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے رابطہ کرکے قصبو کے جلوس عزاء جعلی مقدمات اور تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قصبو میں عزاداری کے مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے علامہ زیدی کو جلوس عاشور کے روٹ کے دفاع میں عزاداری کانفرنس میں ان کے دلیرانہ مؤقف پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام حسین علیہ السلام علامہ مقصود عزاداروں کو نے کہا کہ ڈومکی نے انہوں نے کیا گیا
پڑھیں:
پاکستان کی ٹیم بہت متوازن ہے، ہرانا چیلنج ہوگا: بنگلادیشی کپتان
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت متوازن ہے،ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان لٹن داس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یواے ای کے خلاف سیریز ماضی بن چکی، اب نئی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم بہت بیلنس ہے۔ ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تسکین احمد، مشفیق الرحمن، ناہید رانا ہمارے اہم بولر تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔نوجوان کرکٹرز کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔
بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہر سیریز دوسری سیریز سے مختلف ہوتی ہے۔ ہر کنڈیشنز کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔بطور کپتان کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے بھی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے کنڈیشز اور پچز کا تھوڑا بہت آئیڈیا ہوا ہے۔