چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔
مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے اس پیش رفت کو پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ اس کا سہرا کویتی حکومت اور پاکستان کی وزارت اوورسیز کو جاتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی ہنر مندوں کو کویت میں روزگار کے مواقع میسر آنے سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کویتی دینار دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں سے ایک ہے، جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 914 روپے کے برابر ہے۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستانی شہری آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف اقسام کے ویزے حاصل کر سکتے ہیں اور درخواست پر کارروائی کا وقت ایک منٹ سے 24 گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی لمحہ اور نئی امید کا آغاز قرار دیا۔
مصطفیٰ ملک نے مزید انکشاف کیا کہ مئی 2025 میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے پاکستان اور اٹلی کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
یہ معاہدہ اسلام آباد میں اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی اور پاکستانی وزراء کے درمیان طے پایا۔ مصطفیٰ ملک نے اسے چوہدری سالک حسین کا تاریخی کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ وہ نو سال کے التوا کے بعد ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد اس معاہدے میں کامیاب ہوئے۔
اس ایم او یو کے تحت اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کے لیے سالانہ کوٹہ مختص کیا جائے گا، جو کہ یورپ میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے ایک نئی راہ ہموار کرے گا۔
مصطفیٰ ملک نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے بیلا روس کے ساتھ بھی ایک تاریخی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت پاکستانی ہنرمندوں کی تربیت اور ورک ویزوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح عرب ممالک بھی پاکستانی ہنرمندوں کو روزگار دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان دنیا بھر میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مشن میں وزارت اوورسیز اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: جسٹس جمال خان مندوخیل وزیراعظم نے بلاک چین اور کرپٹو پر معاونِ خصوصی مقرر کر دیا ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے: سپریم کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بحالی کیس میں ایچ ای سی کو نوٹس امریکہ اور چین دوستی کی راہ اختیار کریں تو دنیا میں حقیقی امن ممکن ہے،محمد عارف اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے ، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعوی حیدرآباد میں 40من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، 50لاکھ میں فروختCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری سالک حسین کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.
FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026
انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز