پنجاب میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مریم نواز کے سخت احکامات
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق چھٹے اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز نے حکم دیا کہ افغان یا کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرایے پر دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
مزید پڑھیں:’عمران خان کے حامی ہیں مگر کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
مساجد میں غیر قانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کے اعلانات کرانے اور تمام اضلاع میں فیلڈ سروے مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
غیر قانونی افغان باشندوں کریک ڈاؤن تیز، مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: غیر قانونی افغان باشندوں کریک ڈاؤن تیز مریم نواز مریم نواز
پڑھیں:
ڈچ سفیر کی ملاقات: تعلقات کا فروغ کاروبار، سرمایہ کاری، سیاحت کو نئی جہت دے گا: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کا تعارفی دورہ باہمی تعلقات کے مثبت سمت میں آگے بڑھنے کی علامت ہے۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔ صوبائی سطح پر پنجاب پاک نیدر لینڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نیدرلینڈز پاکستان کا دوسرا بڑا یورپی تجارتی شراکت دار ہے۔ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ نیدرلینڈز کی زرعی اور فوڈ ٹیکنالوجی مہارت پنجاب کے ترقیاتی اہداف اور زرعی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہے۔ آلو کی بہتر پیداوار کے لئے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ نیدرلینڈز کے Room for the River جیسے منصوبے دنیا کے لیے مثال ہیں اور پنجاب اس ضمن میں جامع تعاون کا خواہاں ہے۔ ستھرا پنجاب، سمارٹ ایریگیشن اور کلائمٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون سود مند ہو سکتا ہے۔ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ڈچ کاروباری وفود کی پاکستان کے تجارتی میلوں TEXPO اور FoodAgمیں شرکت حوصلہ افزا ہے۔ نیدر لینڈ سے تعلقات کا فروغ سے کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت دے گا۔ پنجاب نیدرلینڈز کے ساتھ وسیع، مضبوط معاشی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ نیدرلینڈز جدت، زرعی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں عالمی مثال ہے۔