’’ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔
اس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئیں، مریم نواز کی شادی 1992ء میں کیپٹن (ر) صفدر سے ہوئی، اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013ء کے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست اور کامیاب انداز میں چلائی کہ میاں نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
پنجاب کے تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتے کے روز تعطیل کا اعلان
مریم نواز صرف سیاسی میدان میں ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی نمایاں ہیں اور اسی بناء پر برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دور اقتدار میں انہیں دنیا کی 100 سربراہان مملکت کی بااثر بیٹیوں میں شامل کیا۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کیلئے سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا اور کہا کہ پنجاب کی عوام کو اتنے تحفے دینے کا شکریہ۔
پنجاب کی عوام کو اتنے تحفے دینے کا شکریہ
ہم سب آپکی لمبی زندگی ،صحت،اور مزید اچھے کام کرنے کی توفیق کی دعا ہی کرسکتے ہیں#HBDCMMARYAM #HBDSuperCMPunjab pic.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کی خدمت بارے تیار کردہ خصوصی ویڈیو بھی جاری کیا۔
9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا
ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی لمبی زندگی، صحت اور عوام کی اس سے بڑھ کر خدمت کیلئے دعا گو ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب آمد پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔