حیدرآباد،ڈی سی کی زیرقیادت اظہاریکجہتی کشمیر ریلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-2-8
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلع حیدرآباد میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کی، جو شہباز بلڈنگ سے پوسٹ ماسٹر جنرل چوک تک نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس اہلکار، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ، اسکول و کالجوں کے طلبہ و طالبات، اور ڈسٹرکٹ اسکاٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں پر ظلم بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہم کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے یہ پرامن ریلی نکال رہے ہیں۔ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، جب تک انہیں حق خودارادیت نہیں ملتا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آج ضلع حیدرآباد کے تمام اسٹیک ہولڈرز، مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، طلبہ، اور شہری نمائندگان اس بات کا عزم دہرا رہے ہیں کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر اپنی منظور شدہ قراردادوں پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر کی آزادی اور مظلوم کشمیری عوام کے حق میں زوردار نعرے لگائے اور کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام
پڑھیں:
پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھائے: مشعال ملک
کراچی (سٹاف رپورٹر) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے کہا پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ ان کی رہائی کے لیے میں عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر رہی ہوں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ ہمیشہ یک جہتی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں بھی امن کا پیغام دیا، یاسین ملک کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ جلد ہی ایک ڈیجیٹل ریفرنڈم کرایا جائے گا تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقیقتاً کیا ہو رہا ہے اور کشمیری عوام کی اصل رائے کیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ ‘‘سیو یاسین ملک’’ مہم میں شامل تمام افراد کی شکرگزار ہوں، مگر اب یہ آواز گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک بڑا عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ایک خصوصی ویب سائٹ بھی لانچ کی جا رہی ہے جہاں لوگ اپنے آئیڈیاز، تجاویز اور عملی منصوبے جمع کرا سکیں گے۔ اس موقع پر پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشعال ملک اور یاسین ملک کی جد وجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔