مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے‘نصرت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-19
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر ٹاؤن آفس میں یوم سیاہ کشمیریکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار ہکجہتی ریلی نکالی جس میں سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ سول سوسائٹی تمام محکمہ جاتی افسران ملازمین منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت خواتین کونسلرز نے بھی شرکت کی ریلی کی شرکاء نے بھرپورروایتی جوش جذبے سے نعرے بلند کیے، کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر ہماری شہ رگ ہے‘ ہم کشمیری مسلمان بھائی بہنوں نہتے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام ان پر ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل کیا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصر اللہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ بھارتی افواج کے مظالم اور نہتے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت حاصل ہو سکے۔ چیئرمین نصرت اللہ نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ اس موقع پر شرکانے پلے کارڈز اور بینرز اْٹھا رکھے تھے جن پر‘‘کشمیر بنے گا پاکستان ’’اور‘‘ کشمیریوں سے رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ’’جیسے نعرے درج تھے۔ریلی کا اختتام پاکستان، کشمیراور غزہ کے حق میں دعاکے ساتھ کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نصرت اللہ
پڑھیں:
امسال انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے کا تھیم کیا ہے؟
دنیا بھر میں انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد پہاڑی ماحولیاتی نظام اور وہاں بسنے والی کمیونٹیز کے مسائل سے متعلق آگاہی بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو 2003 میں باقاعدہ تسلیم کیا، ایک سال بعد جب 2002 کو انٹرنیشنل ایئر آف ماؤنٹینز قرار دیا گیا تھا۔ پہاڑ دنیا کو پانی، معدنیات اور زرعی وسائل فراہم کرتے ہیں اور دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی انہی علاقوں میں آباد ہے۔
Mountains are home to 1+ billion people, and are a key source of food & fresh water.
Yet, the climate crisis & overexploitation present serious threats to mountains.
Thursday’s #MountainDay is an opportunity to highlight the need to protect mountain ecosystems & species. pic.twitter.com/r1QCMQebrK
— United Nations (@UN) December 11, 2025
پہاڑ دنیا کی نصف سے زیادہ بائیو ڈائیورسٹی ہاٹ اسپاٹس کا گھر ہیں، اسی لیے اقوام متحدہ کے مطابق پہاڑی ماحولیاتی نظام کا تحفظ ناگزیر ہے۔ انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے ان چیلنجز پر روشنی ڈالتا ہے جن میں کلائمیٹ چینج، جنگلات کی کٹائی اور غیر قانونی کان کنی شامل ہیں۔
یہ تھیم اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ گلیشیئرز پہاڑی علاقوں اور ان سے باہر بسنے والی آبادیوں کے لیے پانی، خوراک اور معاشی وسائل کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے تقریباً 70 فیصد فریش واٹر ذخائر گلیشیئرز میں موجود ہیں۔
تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز ایک عالمی خطرہیو این کے مطابق گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے زمین بھر میں آب و ہوا، زرعی نظام، صاف توانائی، پانی کی دستیابی اور اربوں افراد کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کی وارننگ جاری
گلیشیئرز اور پرما فراسٹ کے پگھلنے سے سیلاب، گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹس، لینڈ سلائیڈز اور زمینی کٹاؤ میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ندی کنارے آباد آبادیوں اور اہم انفراسٹرکچر کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقوام متحدہ انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے پہاڑ گلیشیئرز