ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی سرزمین پر اس کے بیٹوں کو بے وطن و مہاجر بنادیا گیا، ایک طرف بین الاقوامی یوم ورثہ دوسری طرف ہزاروں سالوں کی تہذیب و تمدن کو اجاڑ دیا گیا، مقبوضہ کشمیر و فلسطین، مظالم، تباہی، بربادی عالمی دوغلے پن کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر (1947 ءمیں بھارتی فوج بغیر کسی آئینی، قانونی جواز کے قابض ہوئی)، بین الاقوامی یوم ورثہ پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا، سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزر گیا سب کچھ بدل گیا، مگر آج بھی کشمیری و فلسطینی ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں اور نام نہاد عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ہی سرزمین پر اسکے وارثوں کو بے دخل کردیا گیا، بے وطن کرکے مہاجر بنادیا گیا مگر عالمی اداے انسانی و بنیادی حقوق، ترقی اور اپنے مفادات کی خاطر دیگر عنوانات کا استعمال تو کرتے ہیں مگر جن دو مظلوم خطوں ان کی سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے وہاں سامراجی طاقتوں کی پشتی بانی کے سبب دیکھنے کی جرات بھی نہیں کرتے، کونسا ظلم ہے جو ان مظلوم اقوام پر روا نہ رکھا گیا ہو مگر مجال ہے کہ کوئی لفظ بھی نام نہاد جمہوریت بھارت یا ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف کسی بڑے ملک یا ادارے کی نکلی ہو بلکہ اپنے مفادات کی خاطر مسلسل خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔ ایک طرف اقوام متحدہ آج کے روز بین الاقوامی ورثہ اور اس کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے مگر دوسری طرف ہزاروں سالوں کی تہذیب و تمدن کونہ صرف اجاڑ دیا گیا بلکہ آج بھی تہذیب، ورثہ، ثقافت پر یہ ظالموں کے کاری وار جاری ہیں مگر افسوس اس پر مکمل خاموشی؟ اس سے بڑا دوغلا پن اور کیا ہوگا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے وہ صبح ضرور طلوع ہوگی جس روز کشمیری بھی اپنی امنگوں کے مطابق آزادی کا سورج دیکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے بڑا

پڑھیں:

کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے: مشعال ملک

— فائل فوٹو 

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

جامعہ کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر کے واقعات کی عالمی میڈیا پر اطلاعات بہت کم آتی ہیں۔

یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں انسان سمجھا جائے، انڈین فورسز نے معصوم لوگوں کو شہید کیا ہے، کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کر دیتے ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری فیملی خصوصاً خواتین ذہنی اذیت سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس دہشت گردی کا ایک نیٹ ورک ہے، یاسین ملک کھڑے ہوئے ہیں اور ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپیل کی کہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنے کے لیے نوجوان ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹلی، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی
  • بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، امیر مقام
  • معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی بحث کا موضوع بن گیا ہے، وفاقی وزیر
  • کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے: مشعال ملک
  • اقوامِ متحدہ خاموش کیوں؟ کشمیریوں کا عالمی انسانی حقوق کے دن پر سوال
  • خیبرپختونخوا کی دستک ایپ نے ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ 2025 جیت لیا
  • کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، محمد صفی
  • دہشتگردوں کی آماجگاہ افغانستان سنگین خطرہ، پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر حمایت
  • قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کر دیا گیا
  • دہشتگردوں کی آماجگاہ افغانستان سنگین خطرہ، پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر حمایت