data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-08-23
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبے بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے اور محکموں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے صوبائی وزیر برائے صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں ایک کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی عدیل چانڈیو، ڈی جی ہیلتھ سندھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیر غلام حسین، ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد ڈاکٹر ارشاد کاظمی ،محکمہ صحت، تعلیم، ایکسائز، حیسکو، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، ہائی ویز، بلڈنگز، آبپاشی، واسا، سوئی گیس، اطلاعات سمیت متعدد دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کھلی کچہری میں مختلف شکایات سنتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو ٹی کا ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں قیام کا منصوبہ ہے اور حیدرآباد میں بھی اس کا قیام جلد ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود طبی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے، سول اسپتال کے برنز وارڈ کو بہتر بنانے اور عملے کو تربیت دینے پر کام جاری ہے، جب کہ تعلقہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری سے سول اسپتال کا بوجھ کم ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم، پارکس کی اپ گریڈیشن اور اسپورٹس گراؤنڈز کے قیام پر بھی سندھ حکومت توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو بہتر کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کی جا سکیں۔ کچی آبادیوں سے متعلق شکایت پر انہوں نے کہا کہ متعلقہ اتھارٹی سے بات کر کے مسائل حل کروائے جائیں گے، کیونکہ ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ سوئی گیس اور حیسکو سے متعلق شکایات پر صوبائی وزیر نے شہریوں سے کہا کہ اپنی تحریری شکایات میئر حیدرآباد کے دفتر میں جمع کرائیں تاکہ وفاقی محکموں کو بھیجی جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ رنگ روڈ منصوبے کا تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد بقیہ کام بھی مکمل کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہسار کو پانی کی فراہمی کے لیے 32 انچ قطر کی نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے پانی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ آٹو بھان روڈ پر شراب خانہ کھلنے کے معاملے پر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا جا چکا ہے اور محکمہ ایکسائز اس پر جلد ایکشن لے گا۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ حیسکو سے متعلق شکایات کے حل کے لیے سندھ اسمبلی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلاول زرداری وزیر اعظم منتخب ہو جائیں تو وفاقی اداروں سے متعلق شکایات کا ازالہ بھی تیز رفتاری سے ہو سکے گا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے زیادہ تر شکایات حیسکو اور سوئی گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کی گئی جبکہ اس کے علاؤہ طبی سہولیات کی کمی، اسکولوں میں فرنیچر کی کمی، تجاوزات، صفائی و نکاسی آب، ٹوٹی ہوئی پانی کی لائنوں، نئے پارکس تعمیر کرانے، سڑکوں کی مرمت اور فلٹر پلانٹس کی شکایات سمیت دیگر مسائل پیش کیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کچھ شکایات کے فوری ازالے جبکہ کچھ شکایات کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی اور رپورٹ طلب کی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھلی کچہری شکایات کے نے کہا کہ سوئی گیس انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش

وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شکارپور پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی، جس پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور اور پوری پولیس ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظہور سومرو کی بے مثال بہادری کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پولیس کی جرات، فرض شناسی اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں کا واضح ثبوت ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ بلاشبہ شکارپور پولیس کی یہ ایک کامیاب کارروائی ہے، پولیس مقابلے میں 8 خطرناک ڈاکوؤں کا مارا جانا بڑا کامیاب اقدام ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زخمی افسران کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ڈاکوؤں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ حکومت جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی،غلام نبی میمن
  • کھلی کچہری میں تاجر رہنما محمود علی راجپوت پر تشدد کی مذمت
  • صوبائی وزیر کی کھلی کچہر ی حاشیہ برداروںکا اجلاس تھا، ایم کیو ایم
  • حیدرآباد: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کھلی کچہری میں عوامی شکایات سن رہی ہیں
  • سندھ ضلع شکارپور میں ڈاکو راج کیخلاف آپریشن میں زخمی اہلکاروں کیلئے دعاگو ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
  • بدین،صوبائی وزیر بلدیات ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ ودیگرکھلی کچہری سے خطاب کررہے ہیں
  • بدین کے عوام کے مسائل سننے کیلیے آیا ہوں،ناصر حسین شاہ
  • شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش
  • 27 اور28 ویں ترمیم کسی صورت قبول نہیں ، علی حسن زرداری