data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پاک فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں۔ اپنے وڈیو بیان میں طلال چودھری کا کہنا تھا عوام نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسے میں ان کا حال دیکھ لیا ہے، پشاور جلسے میں سوائے گالم گلوچ اور تنقید کے کچھ نہیں تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے بارے میں جو باتیں محاورتاً بولیں پشاور کے جلسے میں ثابت ہو گیا کہ یہ اصل میں وہی ہیں۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار تک پہنچنے والے آج اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، معرکہ حق میں دشمن کو شکست دینے والی پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں اداروں پر الزام تراشی کی گئی، ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کیخلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے، کب تک کوئی خاموشی اختیار کر سکتا ہے۔ وزیر مملکت نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میل کرنے کے لیے کی جارہی ہے، یہ دوبارہ کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، خود کو سب سے ضروری اور ناگزیر سمجھنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، اب بات چیت کی دعوت نہیں دی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا یہ لوگ اڈیالہ جیل میں قید دوسرے قیدیوں کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں، یہ اگر اب اڈیالہ کے باہر تماشہ کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کے لیے خطرہ بنیں گے تو قیدی کو وہاں رکھا جائے گا جہاں وہ محفوظ ہوں، شعبدہ بازوں کو بتایا جائے گا کہ قانون کی عملداری کیسے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس جماعت کا وتیرہ ہے کہ پاکستان کے اداروں پر تنقید کی جائے، ذہنی مریض کبھی بھی ملک کے حق میں بات نہیں کرے گا، ذہنی مریض سے کسی کو بھی فیض حاصل نہیں ہوگا، کندھے نہ ہوتے تو آپ تو وزیراعظم بھی نہیں بن سکتے تھے، جو ہری پور کا الیکشن نہیں جیت سکتے وہ لاہور اور فیصل آباد میں کیا مقابلہ کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر مملکت پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

ذہنی مریض کبھی بھی ملک کے حق میں بات نہیں کرے گا: طلال چوہدری

فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار تک پہنچنے والے آج اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ ذہنی مریض کبھی بھی ملک کے حق میں بات نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ محاورتاً کہی ہوئی باتیں پی ٹی آئی کے جلسے میں عملی طور پر ثابت ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں معرکہ حق میں دشمن کو شکست دینے والی پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اداروں پر الزام تراشی کی گئی۔

جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کب تک کوئی خاموشی اختیار کرسکتا ہے، ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کے خلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسرائیل کو برا نہیں کہا اور نہ ہی کبھی بھی بھارت کے خلاف کوئی بات کی ہے۔ اس جماعت کا وطیرہ ہے کہ پاکستان کے اداروں پر تنقید کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کب تک ان کی باتوں اور تنقید کو نظر انداز کیا جائے گا، یہ اس لائق نہیں کہ ان کی کسی بات کا جواب دیا جائے، ان کی حیثیت بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اڈیالہ جیل میں قید دوسرے قیدیوں کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں، بتائیں یہ دہشت گردوں پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟

طلال چوہدری نے کہا کہ قانون کی عملداری ہر صورت ممکن بنائی جائے گی، اب انہیں ہر صورت اپنے کیسز کا سامنا کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہم نے کبھی مذاکرات رد نہیں کیے، غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، بیرسٹر گوہر
  • کسی کو اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی و انتشارکی اجازت نہیں، وزیر مملکت
  • ذہنی مریض سے کسی کو بھی فیض حاصل نہیں ہوگا، طلال چوہدری
  • فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری
  • بعض لوگ فوج کی مخالفت کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری
  • ذہنی مریض کبھی بھی ملک کے حق میں بات نہیں کرے گا: طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتیں سچ ثابت کر دیں: طلال چودھری
  • گورنر راج لگا توہر چوک ڈی چوک ہوگا،تحریک انصاف کا پشاور جلسے میں اعلان
  • عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، پشاور جلسے میں قرارداد منظور