Jang News:
2026-06-03@05:24:44 GMT

جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت

جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا۔ پروٹیکٹر کے اجرا کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، ‎وفاقی وزرا نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کے لیے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی۔

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، حکام وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی۔

اجلاس میں جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے، ‎اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہوجائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎ڈیپورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزہ نہ ملنے کو یقینی بنائیں گے۔ یکساں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ‎جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی۔ گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ غلط طریقوں سے لوگ باہر جاکر ملک کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سالک حسین کا کہنا تھا کہ امیگریشن ریفارمز کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور عالمی ساکھ بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز پروٹیکٹر اور امیگریشن سسٹم میں بہتری کے لیے وزارت داخلہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک معاون خصوصی / وزیر مملکت نے مبینہ طور پر اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروایا ہے،وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھائی لینڈ سے مساج کروایا تھا،اب وزارت کے سیکرٹری بل پر دستخط نہیں کررہے۔

نوٹ۔ پاکستان میں غربت اور مہنگائی عروج پر ہے اور وزیر مساج کا بل بھی سرکاری کھاتے سے ادا کرنا چاہتے ہیں، کیا لوٹ مار کی گنگا بہہ رہی ہے ۔

مزید پڑھیں۔کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش

متعلقہ مضامین

  • معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا
  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا