افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی کنٹینر طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ کی امدادی سامان سے بھرے چھ کنٹینرز افغانستان کے لیے طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے ہیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم پر دو اور جمرود پر چار کنٹینرز موجود ہیں جن میں ادویات اور طبی آلات شامل ہیں۔ افغان حکام کی منظوری کے بعد ان کنٹینرز کی کلیئرنس کا عمل شروع ہوگا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان تک امداد پہنچانے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارتِ خارجہ کی مشاورت سے یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ پچاس روز سے تجارتی گزرگاہیں بند ہونے کے باعث افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی پیدا ہوچکی ہے، جسے کم کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔
وزارتِ تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشنز ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا کہ وزارتِ خارجہ کی سفارش پر اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان افغانستان پہنچانے کی اجازت دی گئی ہے۔
خط میں مزید بتایا گیا کہ یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹینرز کو مرحلہ وار کلیئرنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔