عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے تحریری حکم جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف کبھی بھی جھوٹی گواہی نہیں دوں گا، مرزا شہزاد اکبر
بریکنگ نیوز: مرزا شہزاد اکبر کو مئی میں کیے یوٹیوب وی لاگ اور ایکس پوسٹ پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے جولائی 2025 میں درج مقدمہ میں اشتہاری قرار دیدیا گیا، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہزاد اکبر کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے pic.
— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) December 5, 2025
مرزا شہزاد اکبر کے خلاف متنازع ٹویٹر بیانات پر مقدمہ درج ہے، اور اس کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔ مقدمہ این سی سی آئی اے نے جولائی 2025 میں درج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پی ٹی آئی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ مرزا شہزاد اکبر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پی ٹی ا ئی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ مرزا شہزاد اکبر مرزا شہزاد اکبر
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔