نو مئی حملہ:عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ اس سلسلے میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات دیے گئے ہیں۔
عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان بنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اشتہاری قرار عدالت نے

پڑھیں:

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کئے۔

کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی حملہ: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار
  • 9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم
  • 9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار
  • فرانس: دائیں بازو کی جماعت کے رہنما پر دوبارہ حملہ، آٹے کے بعد انڈہ پھینک دیا گیا
  • کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پر حملہ، ’یہ سیاست چمکانے آئے ہیں‘، شہریوں کا الزام
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
  • اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز