بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی بھاتیاری میں آج صدر کی کمانڈنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 89ویں بی ایم اے لانگ کورس اور 60ویں بی ایم اے اسپیشل کورس کے آفیسر کیڈٹس نے حصہ لیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقارالزمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، کیڈٹس کو سلامی دی اور اعلی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر یونس کے روڈ میپ کی حمایت کرتے ہیں، نئے انتخابات کے بعد استحکام آئےگا، بنگلہ دیشی فوج

نئے کمیشن یافتہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے اپنی قسم کے ذریعے ملک کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع کی مقدس ذمہ داری قبول کی ہے۔

انہوں نے بنگلہ دیش آرمی کو جدید فوجی ٹیکنالوجی سے لیس، تربیت یافتہ اور منظم قوت میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بی ایم اے کے کمانڈنٹ اور تمام افسران، این سی اوز، جے سی اوز، سپاہیوں اور سول اسٹاف کا شاندار پریڈ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم

سخت فوجی تربیت کے بعد کل 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا، جن میں 184 کیڈٹس 89ویں لانگ کورس سے اور 20 کیڈٹس 60ویں اسپیشل کورس سے تھے۔

اس بیچ میں 183 مرد اور 21 خواتین افسران شامل ہیں۔

کمپنی سینیئر انڈر آفیسر اعظمین اشراق کو بہترین کیڈٹ کے طور پر ’سوورڈ آف آنر‘ اور فوجی تعلیم میں بہترین کارکردگی کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف کا گولڈ میڈل دیا گیا۔

پریڈ کے بعد، نئے کمیشن یافتہ افسران نے ملک کی خودمختاری کے تحفظ کی رسمی قسم اٹھائی، کیڈٹس کے والدین اور سرپرستوں نے نئے افسران کے رینک بیجز لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف بی ایم اے چیف آف آرمی اسٹاف ڈھاکا سوورڈ آف آنر صدر کمانڈنگ پریڈ کیڈٹس گولڈ میڈل لانگ کورس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف بی ایم اے چیف آف آرمی اسٹاف ڈھاکا سوورڈ آف آنر کمانڈنگ پریڈ کیڈٹس گولڈ میڈل لانگ کورس بی ایم اے انہوں نے

پڑھیں:

جنوبی کوریا: سام سنگ کے چیئرمین کے بیٹے نے امریکی شہریت ترک کرکے نیول افسر بننے کا اعزاز حاصل کیا

جنوبی کوریا میں سام سنگ کے چیئرمین کے بیٹے لی جی ہو نے امریکی شہریت چھوڑ کر اپنے ملک کی بحریہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا ہے۔ اس فیصلے کے لیے انہوں نے اپنی امریکی شہریت ترک کی کیونکہ دہری شہریت رکھنے والوں کو فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جی ہو نے 11 ہفتوں کی تربیت مکمل کی، جس کے بعد کمیشن کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سام سنگ کے چیئرمین اور ان کی مطلقہ شریک ہوئے، جو 2009 میں طلاق کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے۔
کمیشن حاصل کرنے کے بعد لی جی ہو کو 4 روزہ رخصت ملی، اور 2 دسمبر سے وہ نیول ایجوکیشن کمانڈ واپس جا کر تین ہفتے کی بنیادی افسرانہ تربیت حاصل کریں گے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد وہ بحری جہاز پر مترجم افسر کے طور پر تعینات ہوں گے۔
ان کی مجموعی مدت ملازمت 39 ماہ ہے اور بغیر توسیع کے ریلیز کی تاریخ 2 دسمبر 2028 طے ہے۔
لی جی ہو کی یہ کامیابی سام سنگ خاندان کے کسی رکن کے لیے فوج میں پہلی باقاعدہ شمولیت ہے۔ پیدائش اور پرورش امریکہ میں ہونے کے باوجود، انہوں نے اپنی روایتی نیشنلٹی کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا کے لیے خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا۔
کمیشن کی تقریب چنگ وون کے جِنہائے میں نیول اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جس میں تربیت مکمل کرنے والے 89 افسران کو اعزازی طور پر کمیشن دیا گیا۔ لی جی ہو کے اہل خانہ نے اس موقع پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 2009 کے قتل عام کا حکم شیخ حسینہ نے دیا، بنگلہ دیش کمیشن کا انکشاف
  • الیکشن کمیشن نے ہری پورضمنی انتخابات میں الزامات مسترد کردیے
  • بنگلہ دیشی فوج میں بغاوت، عوامی لیگ کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئ
  • حسینہ واجد کے انتقام کا نشانہ بننے والے افسران کو فراہمی انصاف کا فیصلہ
  • NA-18ضمنی الیکشن، الیکشن کمیشن نے دھاندلی الزامات سختی سے مسترد کردیئے
  • الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب پر عائد کردہ الزامات مسترد کر دیے
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی
  • جنوبی کوریا: سام سنگ کے چیئرمین کے بیٹے نے امریکی شہریت ترک کرکے نیول افسر بننے کا اعزاز حاصل کیا
  • جنوبی کوریا؛چیئرمین سام سنگ کے امریکی شہریت کو ٹھوکر مارنے والے بیٹے نیول افسر بن گئے