9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔
مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز اور مرتضیٰ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی اور محمد انصر اقبال بھی شامل ہیں۔
امریکی عالمی جریدے ’’فوربز‘‘ میں ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی کی باز گشت، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو کریڈٹ دیدیا
حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف بھی اشتہاری قرار دیئے جانے والے ملزمان میں شامل ہیں۔
عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات جاری کیے گئے۔
عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
27ویں آئینی ترمیم میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مولانا فضل الرحمان کھل کر بول پڑے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اشتہاری قرار عدالت نے
پڑھیں:
26 نومبر مقدمات، ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
تھانہ سنگجانی میں درج آزادی مارچ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مقدمہ کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرنے کا حکم دیا۔ ان تینوں مقدمات کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت یہ مقدمات درج ہیں۔