معروف شاعر جوش ملیح آبادی کا 127واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
جوش نے پہلا شعر محض نو برس کی عمر میں کہا، اردو، ہندی، فارسی،عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برصغیر کے معروف شاعر جوش ملیح آبادی کا 127واں یوم پیدائش (آج) 5 دسمبر جمعہ کو منایا جائے گا۔
مختلف شہروں میں ادبی حلقوں کے زیر اہتمام تقریبات میں جوش ملیح آبادی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ جوش ملیح آبادی 5دسمبر1898ء کو ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شبیر حسن خان جبکہ جوش قلمی نام تھا وہ ملیح آباد کے رہنے والے تھے اس لیے اسے اپنے نام کا حصہ بنا لیا۔تقسیم ہند کے بعد وہ ترک سکونت کرکے کراچی قیام پذیر ہو گئے۔ جوش ملیح آبادی قادر الکلام شاعر تھے انہوں نے پہلا شعر محض نو برس کی عمر میں کہا تھاانہیں اردو،ہندی،فارسی،عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔انہیں بلاشبہ الفاظ کا سمندر کہا جاتا تھاوہ شاعری کی کثیر کتب کے مصنف تھے ان کی معرکة الآرا تصانیف میں ”شعلہ و شبنم،جنون و حکمت،فکرو نشاط،عروس ادب،حرف و حکایت،روح ادب،آوارہ حق،سنبل و سلاسل” اور ان کی خود نوشت سوانح یادوں کی برات” قابل ذکر ہیں۔اردو ادب کا یہ عظیم سرمایہ الفاظ کا سمندر جوش ملیح آبادی 22 فروری 1982 ء کو انتقال کر گئے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جوش ملیح آبادی
پڑھیں:
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم زچگی کے دوران انتقال کر گئیں
معروف ٹاک ٹاکر پیاری مریم زچگی کے دوران انتقال کر گئیں۔ انتقال کی خبر مریم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں۔
اسٹوری میں مداحوں اور چاہنے والوں سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم کے ساتھ ساتھ ان کا نوزائیدہ بچہ بھی انتقال کر گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مریم کے مداحوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیاری مریم پیاری مریم کا انتقال ٹک ٹاکر ٹک ٹاکر کا انتقال