Jasarat News:
2025-11-28@13:00:52 GMT

کرکٹ میں اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے: بابر اعظم

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے اور کھلاڑی کو اسی مختصر لمحے کو بھرپور انداز میں جینا چاہیے۔

سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میدان میں جب شائقین اُن کا نام لے کر پکاریں تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی ہمیشہ ان کا خواب رہا ہے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ آج یہ خواب حقیقت بن چکا ہے۔

انٹرویو کے دوران کیون پیٹرسن نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ چونکہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ بیٹر ہیں تو میں اس فہرست میں کس نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے؟ بابر اعظم نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’نہیں، آپ چھٹے یا شاید ساتویں نمبر پر ہوں گے‘‘، جس پر دونوں کھلاڑی کھل کر ہنس پڑے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا سب سے بڑا ہدف پاکستان کے لیے بڑے مقابلوں میں ٹرافی جیتنا ہے اور اسی مقصد کے ساتھ وہ مسلسل محنت کر رہے ہیں تاکہ ملک کو عالمی سطح پر مزید فتوحات دلا سکیں۔

اپنی بیٹنگ کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں کھیلنا بے حد پسند ہے اور ہر بیٹر کی طرح وہ بھی کبھی کبھی ناکام ہو جاتے ہیں، مگر اصل اہمیت اپنی توجہ برقرار رکھنے کی ہوتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جب آپ فارم میں ہوں تو وہ وقت بہت جلدی گزر جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس مختصر مدت کو بھرپور محنت اور یکسوئی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہے اور

پڑھیں:

بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، ماہرہ خان

شاہ رخ، فواد خان، ہمایوں سعید تینوں جتنے بڑے اسٹارز ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی طرح فواد خان اور ہمایوں سعید بھی عاجزانہ شخصیت رکھتے ہیں، تینوں جتنے بڑے اسٹارز ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ شاہ رخ خان کے حوالے سے تقریبا تمام باتیں کر چکی ہوں اور جو نہیں کیں، وہ ہماری ذاتی باتیں ہیں جو کبھی میڈیا پر شیئر نہیں کریں گی۔

سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، مجھ سے سیاست نہیں ہوگی، میں سیاست کیلئے نہیں بنی، نہ میرے خیالات ایسے ہیں، لہذا سیاست میں آنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ سیاست کیلئے ہیں یا سیاست ان کیلئے ہے، وہ اپنی دنیا میں خوش ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی مختصر جنگ کے وقت اپنے ملک کیلئے بولنا نہ صرف میرا فرض تھا بلکہ جذبہ بھی یہی تھا، ممکن ہے میری حب الوطنی کی باتیں بھارتی مداحوں کو بری لگی ہوں گی لیکن اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، اپنے ملک پر کوئی سمجھوتا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے، بابر اعظم کا شکوہ
  • بدترین شکست کے بعد بھارت میں ہنگامہ، کوچ اور سلیکٹر کی فوری برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
  • بابر اعظم نے عمر اکمل اور صائم ایوب کا ریکارڈ برابر کردیا
  • بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
  • بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ، ناپسندیدہ ریکارڈ برابر
  • بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو کرپشن کے تین مقدمات میں 21 سال قید کی سزا
  • بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، ماہرہ خان
  • سماجی برائیاں، اخلاقی اوصاف کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں
  • امیرجماعت اسلامی ضلع کیچ تربت غلام اعظم دشتی و دیگر کا دورہ سکھر