آسٹریلیا(ویب ڈیسک) لووی انسٹیٹیوٹ نے ایشیا پاور انڈیکس 2025 جاری کردیا۔سفارتی اثر و رسوخ میں سب سے زیادہ 2.3 فیصد،دفاعی صلاحیتوں میں1.1 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ۔

عالمی سطح پرایک بارپھر پاکستان کی سفارتی اوردفاعی کامیابیوں کا اعتراف کرلیاگیا،لووی انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کو ایشیا کی سولہویں بڑی طاقت قرار دے دیا، ایک سال کے دوران سفاری میدان میں سب سے زیادہ دو اعشاریہ تین فیصد اور دفاعی صلاحیتوں میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مستقبل کے وسائل کے لحاظ سے پاکستان ایشیا کی پانچویں بڑی طاقت ہے۔

لووی انسٹیٹیوٹ کےمطابق گزشتہ سال کی نسبت پاکستان نے معاشی تعلقات اور ریزیلینس میں بھی بہتری دکھائی،پاکستان کے تجارتی پارٹنرزمیں چین، یورپی یونین اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں،
جبکہ پاکستان پر انحصار کرنے والے ممالک میں بنگلا دیش اور سری لنکا سب سے اوپر ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مزید تین ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔
گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا اور کوالیفائر ٹو ٹیم مقابلہ کریں گی۔
ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ دلچسپ میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 19 دسمبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 21 دسمبر کو ہوگا۔
یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے اور ایشیا کے بہترین انڈر 19 کھلاڑی بننے کا سنہری موقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  
  • پاکستان نے چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال تشویشناک قرار
  • قومی  وحدت  ہماری  طاقت  ، دشمن  کے عزائم  ملکر ناکام  بنائیں  گے : فیلڈ  مارشل
  • ڈسکورنگ ڈائبٹیز اور بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائبٹالوجی اینڈ انڈوکرائنالوجی کے درمیان معاہدہ
  • مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری
  • مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان
  • قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان میں تقریباً 80 لاکھ افراد بیروزگار ہیں، قومی لیبر فورس سروے