فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور عالمی برادری میں اپنی حقیقی جگہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور معرکہ حق کے دوران دکھائے گئے عزم کو پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافے کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور ہم مل کر دشمنوں کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ان شا اللہ۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 (NSW–27) کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کے علاقائی اور داخلی سیکیورٹی ماحول اور قومی سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورہ کے دوران شرکا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کے ساتھ گفتگو میں بھی حصہ لیا۔ آرمی چیف نے علاقائی ماحول میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل مقابلہ آرائی، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور انفارمیشن سینٹرک وار فیئر جیسے پیچیدہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے تحفظ میں مکمل پیشہ ورانہ جذبے اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان کی سرحدی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اسے کسی بھی صورت قربان نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی طویل المدتی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے لازمی ہے۔

شرکا کو اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف جاری اقدامات، بہتر سرحدی کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک واپسی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ NSW–27 نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جس میں پارلیمانی ارکان، سینئر سول و فوجی افسران اور علمی و سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

الوداعی ملاقات: جنرل ساحر شمشاد نے تینوں افواج میں ہم آہنگی بڑھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے منگل کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی جس میں ثانی الذکر نے تینوں افواج کے لیے شاندار خدمات پر اول الذکر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرفیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سکیورٹی مقاصد کے لیے جنرل ساحر کی خدمات کو سراہااور علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا اعتراف کیا۔

دوسری جانب جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

مزید پڑھیے: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقاتیں جنرل ساحر شمشاد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد

متعلقہ مضامین

  • ملک کی سرحدی سالمیت، ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا آخری وزٹ، شاندار الوداعی گارڈ آف آنر،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراجِ تحسین
  • جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الوداعی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات
  • الوداعی ملاقات: جنرل ساحر شمشاد نے تینوں افواج میں ہم آہنگی بڑھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر