فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے جنرل مرزا کی ’’مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاکستان کی مسلح افواج کے لیے اُن کی شاندار خدمات‘‘ کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’’انہوں (آرمی چیف ) نے تینوں افواج کے باہمی رابطے کو مضبوط بنانے، مشترکہ آپریشنل تیاری کو بہتر کرنے اور اسٹریٹجک سطح پر پاکستان کے قومی سلامتی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں چیئرمین کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔‘‘مزید برآں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے کے استحکام، عسکری سفارت کاری اور دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ’’جنرل مرزا نے اپنے کیریئر کے دوران فراہم کی گئی معاونت پر چیف آف آرمی اسٹاف اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔’’’’جی ایچ کیو پہنچنے پر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے ایک چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔‘‘
متنازع ٹویٹ کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے لئے اسٹیٹ کونسل مقرر
خیال رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں، قومی سلامتی کا ڈھانچہ آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم اور فوج، فضائیہ اور بحریہ سے متعلق قوانین میں تبدیلیوں کے ذریعے دوبارہ ترتیب دیا گیا۔قانون سازی کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا، جو تینوں افواج کے مابین ادارہ جاتی توازن اور رابطے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔چیئرمین کے دفتر کی تحلیل 27 نومبر سے مؤثر ہو گئی، جس کے بعد کم از کم جنگ کے دوران مسلح افواج کے فیصلوں میں تقریباً پانچ دہائیوں سے جاری مشترکہ سروس کی نمائندگی کا باضابطہ خاتمہ ہو گیا۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی منفرد انداز میں گول کرنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف افواج کے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار