پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھگوڑے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان کی جماعت کے بیرونِ ملک رہنے والے رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے پہلے پاکستان کو لوٹ کر گئے اور اب بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ بٹور کر پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اُن میں جرات ہے تو پاکستان آئیں اور یہ سیاسی جنگ یہاں لڑیں، یورپ میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سہولت کے خلاف لابنگ کر کے یہ عناصر ملک دشمنی اور غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ سیاسی آزمائشیں بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے بھی دیکھیں مگر کبھی وطن کے مفادات کو نشانہ نہیں بنایا، سیاسی لڑائیاں پاکستان کی سرزمین پر لڑیں اور اس کی قیمت بھی ادا کی لیکن ریاست اور قوم کو نقصان پہنچانے کا سوچا تک نہیں۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مخالف کردار ادا کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم نے پہلے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی اور اب پاکستان کی برآمدات کو نقصان پہنچانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر لابنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر یہ سب کچھ بھارت کرے تو سمجھ آتی ہے لیکن اپنے آپ کو پاکستانی کہنے والے جب ملک دشمنی کریں تو وہ “ننگِ وطن اور غدار” ہی کہلائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی کازلسٹ طبیعت خرابی کے باعث منسوخ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، عظمی بخاری وزارتِ ہاوسنگ نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کی منظوری دیدی وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان مخالف خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔