Juraat:
2025-11-25@02:42:50 GMT

پاکستان مخالف پوسٹس میں بھارت، افغانستان، پی ٹی ایم ملوث

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

پاکستان مخالف پوسٹس میں بھارت، افغانستان، پی ٹی ایم ملوث

افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے
پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا ’ایکس‘ کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب

سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس”کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے ۔پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کے لیے بھارت سمیت کئی ممالک سے اکاؤنٹس آپریٹ کیے جا رہے تھے ، جن میں اپنی اصل لوکیشن چھپانے کے لیے VPN کا استعمال بھی عام تھا۔مزید انکشافات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے منسلک متعدد اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے چل رہے تھے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جعلی انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والے کئی اکاؤنٹس دراصل غیر ملکی نیٹ ورکس نکلے ، جن کے روابط بھارت سے ملتے ہیں۔پاکستان دشمنی میں سرگرم ان بیرونِ ملک پروپیگنڈا فیکٹریوں کا پورا نیٹ ورک اب دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرونِ ملک سے منظم طریقے سے چلائے جا رہے تھے ، جن کا مقصد ملک میں انتشار اور انتشار پیدا کرنا تھا ماہرین سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت اور جھوٹ پھیلانے والے بھارتی نیٹ ورک کے مکمل طور پر بے نقاب ہونے کو ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

دہشت گردی پر جلد قابو پا لیں گے، وزیر دفاع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی پر جلد قابو پا لے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی بے عزتی کا بدلہ افغانستان کو استعمال کرکے لینے کی کوشش کررہاہے، عالمی برادری آج پاکستان کی تعریف کررہی ہے، بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کابل کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،پاکستان نے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے،افغانستان جو کچھ کہتاہے وہ سراسر جھوٹ ہے،افغانستان کے ساتھ ہمارے3 بار مذاکرات ہوئے، وانا حملے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے،پاکستان افغانستان کو دہشت گردی کا جواب ضرور دے گا، افغان طالبان کی اندرونی لڑائیاں بہت ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مخالف پوسٹس: بھارت، افغانستان، پی ٹی ایم ملوث نکلے
  • سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا،افغانستان،بھارت، فتن الہندوستان اور پی ٹی ایم کا پردہ چاک
  • ایکس کےنئےفیچر نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالے انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا
  • ایکس کے نئے فیچر کے بعد ہوشربا انکشافات، پی ٹی آئی اکاؤنٹس کس ملک سے فعال ہیں؟
  • افغانستان میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردانہ سرگرمیاں بے نقاب
  • دہشت گردی پر جلد قابو پا لیں گے، وزیر دفاع
  • افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گردانہ عزائم عالمی سطح پر بےنقاب
  • افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گردانہ عزائم عالمی سطح پر بے نقاب
  • افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عزائم عالمی سطح پر بے نقاب