غزہ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے پہلے سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

سیلابی پانی نے ہزاروں خیموں کو ڈبو دیا ہے جس کے باعث مقامی خاندان شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ کی تقریباً 20 لاکھ آبادی میں سے بڑی تعداد اسرائیلی حملوں کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہو چکی ہے۔

جنگ بندی کے بعد بھی لوگ عارضی خیموں اور پناہ گاہوں میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ علاقے کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

بے گھر فلسطینی خاتون ام احمد عوضہ نے کہا کہ سردیوں کا آغاز ہے مگر بارشوں اور سیلاب نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نئے خیمے یا ترپال فراہم نہیں کی گئیں اور موجودہ سامان دو سال پرانا ہونے کے باعث تباہ ہو چکا ہے۔

فلسطینی این جی اوز نیٹ ورک کے سربراہ امجد الشوا کے مطابق تقریباً 15 لاکھ بے گھر افراد کے لیے کم از کم 3 لاکھ نئے خیموں کی فوری ضرورت ہے۔

فلسطینی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے شدید بارشوں کے دوران ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے جبکہ کچھ مکمل طور پر بہہ بھی گئے۔ ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح 40 سے 50 سینٹی میٹر تک بلند ہو گئی، جس سے ایک فیلڈ ہسپتال کو بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ سرد موسم کے مطابق امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اسرائیلی پابندیوں کے باعث امدادی ٹرکوں کی تعداد محدود ہے۔

غزہ کے حکام اور امدادی اداروں کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل ضروری اشیا کو داخل ہونے سے روک رہا ہے، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے تحت تمام وعدے پورے کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

 وقاص عظیم :ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دے دی ہے۔

 اے ڈی بی کے مطابق یہ رقم بلوچستان میں آبی وسائل اور آب پاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرضے کی رقم بلوچستان میں سری توئی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں آب پاشی کے نظام کی بہتری اور مرمت کے لیے استعمال ہوگی، جب کہ منصوبے کے تحت علاقے میں نئی واٹر سپلائی لائنز بچھائی جائیں گی۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

اے ڈی بی کے مطابق رقم چھوری انفلٹریشن منصوبے پر بھی خرچ کی جائے گی، جو بجٹ کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار تھا۔

 ادارے نے واضح کیا کہ بلوچستان آبی وسائل منصوبے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • غزہ میں شدید بارشوں سے سیلاب، ہزاروں بے گھر فلسطینی متاثر
  • شوہر نے ایک ارب کی لاٹری جیتنے کی خبر بیوی سے چھپالی، چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
  • دھلی بم دھماکوں کے بعد کشمیریوں کی زندگی اجیرن
  • کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات محکمہ داخلہ کو دینے کا فیصلہ
  • ہری پور سے فارم 45 کے مطابق PTI امیدوار آگے ہے، اسد قیصر
  • ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
  • ویتنام میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 90 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر