کراچی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 7 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اقصیٰ شاہد:کراچی ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف روٹس کی 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی ایئر کی پرواز TG-342,کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز PA-110,کراچی سے جدہ جانے والی فلائی ناس کی پرواز XY-638,کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز WY-324,کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پرواز PF-143,کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز PF-125,کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-306
شامل ہیں۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
فلائٹ آپریشن میں رکاوٹ کے باعث ایئرپورٹ کا شیڈول الٹ پلٹ ہوگیا جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے,حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔