اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا ہے جو 10  روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے جب کہ پارلیمانی سرگرمیوں کے دوران کئی اہم حکومتی معاملات ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بھی کل شام 4 بجے طلب کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق رواں سیشن کے دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان بھی موجود ہے جس میں اہم قومی امور اور قانون سازی زیرِ غور آ سکتی ہے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی صدر مملکت

پڑھیں:

ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

فائل فوٹو

ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر صدر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ گل ظفر خان نے وزیراعلیٰ و کابینہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے کہا ہے کہ ہری پور الیکشن میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت کیا تھی۔

ہری پور ضمنی انتخاب, ن لیگ کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہی حکومت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر نہیں جا سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

گل ظفر خان نے مزید کہا کہ استعفے دینے میں کوئی ٹال مٹول نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے کامیاب حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی لاریجانی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
  • ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
  • گورنرکامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی، نیشنل بینک اسٹیڈیم کی ترقی پر سینیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شروع ہو گا
  • ضمنی انتخاب،قومی و صوبائی اسمبلی کے 13حلقوں میں لیگی امیدواروں کو واضح برتری حاصل
  • قومی وصوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں ضمنی انتخاب: ابتدائی نتائج میں ن لیگ کو برتری
  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخاب, نتائج آنے کا سلسلہ جاری
  • این اے 104;32 پولنگ سٹیشنز کے نتائج فارم 45 کے مطابق آگئے